Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 7:32 - کِتابِ مُقادّس

32 اور تُم سلامتی کے ذبِیحوں کی دہنی ران اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر کاہِن کو دینا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور تُم اَپنی سلامتی کی نذروں کی قُربانی کی داہنی ران کاہِنؔ کو نذرانہ کے طور پر دے دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 क़ुरबानी की दहनी रान इमाम को उठानेवाली क़ुरबानी के तौर पर दी जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 قربانی کی دہنی ران امام کو اُٹھانے والی قربانی کے طور پر دی جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 7:32
12 حوالہ جات  

پِھر کاہِن اُن کو ہلانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور ہلائے۔ ہلانے کی قُربانی کے سِینہ اور اُٹھانے کی قُربانی کے شانہ کے ساتھ یہ بھی کاہِن کے لِئے مُقدّس ہیں۔ اِس کے بعد نذیر مَے پی سکے گا۔


اور سِینہ اور دہنی ران کو ہارُونؔ نے مُوسیٰؔ کے حُکم کے مُطابِق ہلانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور ہلایا۔


کیونکہ بنی اِسرائیل کے سلامتی کے ذبِیحوں میں سے ہلانے کی قُربانی کا سِینہ اور اُٹھانے کی قُربانی کی ران کو لے کر مَیں نے ہارُونؔ کاہِن اور اُس کے بیٹوں کو دِیا ہے کہ یہ ہمیشہ بنی اِسرائیل کی طرف سے اُن کا حق ہو۔


اور جو لوگ گائے بَیل یا بھیڑ یا بکری کی قُربانی گُذرانتے ہیں اُن کی طرف سے کاہِنوں کا یہ حق ہو گا کہ وہ کاہِن کو شانہ اور کنپٹِیاں اور جھوجھ دیں۔


اور ہلانے کی قُربانی کے سِینہ کو اور اُٹھانے کی قُربانی کی ران کو تُم لوگ یعنی تیرے ساتھ تیرے بیٹے اور بیٹیاں بھی کِسی صاف جگہ میں کھانا کیونکہ بنی اِسرائیل کے سلامتی کے ذبِیحوں میں سے یہ تیرا اور تیرے بیٹوں کا حق ہے جو دِیا گیا ہے۔


اور تُو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے تخصِیصی مینڈھے کے ہلانے کے ہدیہ کے سِینہ کو جو ہلایا جا چُکا ہے اور اُٹھائے جانے کے ہدیہ کی ران کو جو اُٹھائی جا چُکی ہے لے کر اُن دونوں کو پاک ٹھہرانا۔


ہارُونؔ کے بیٹوں میں سے جو سلامتی کے ذبِیحوں کا خُون اور چربی گُذرانے وُہی وہ دہنی ران اپنا حِصّہ لے۔


اور جِتنی مُقدّس چِیزیں بنی اِسرائیل اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر کاہِن کے پاس لائیں وہ اُسی کی ہوں۔


باورچی نے وہ ران مع اُس کے جو اُس پر تھا اُٹھا کر ساؤُل کے سامنے رکھ دی۔ تب سموئیل نے کہا یہ دیکھ جو رکھ لِیا گیا تھا اُسے اپنے سامنے رکھ کر کھا لے کیونکہ وہ اِسی مُعیّن وقت کے لِئے تیرے واسطے رکھّی رہی کیونکہ مَیں نے کہا کہ مَیں نے اِن لوگوں کی دعوت کی ہے۔ سو ساؤُل نے اُس دِن سموئیل کے ساتھ کھانا کھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات