Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:27 - کِتابِ مُقادّس

27 جو کُچھ اُس کے گوشت سے چُھو جائے وہ پاک ٹھہرے گا اور اگر کِسی کپڑے پر اُس کے خُون کی چِھینٹ پڑ جائے تو جِس کپڑے پر اُس کی چِھینٹ پڑی ہے تُو اُسے کِسی پاک جگہ میں دھونا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 جو بھی قُربانی کے اُس گوشت کو چھُوئے گا وہ پاک ٹھہرے گا۔ اَور اگر اُس کے خُون کی چھینٹیں کسی کپڑے پر پڑ جائے تو تُم اُسے لازماً اُسی پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی دھونا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 जो भी इस क़ुरबानी के गोश्त को छू लेता है वह मख़सूसो-मुक़द्दस हो जाता है। अगर क़ुरबानी के ख़ून के छींटे किसी लिबास पर पड़ जाएँ तो उसे मुक़द्दस जगह पर धोना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 جو بھی اِس قربانی کے گوشت کو چھو لیتا ہے وہ مخصوص و مُقدّس ہو جاتا ہے۔ اگر قربانی کے خون کے چھینٹے کسی لباس پر پڑ جائیں تو اُسے مُقدّس جگہ پر دھونا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:27
11 حوالہ جات  

تُو سات دِن تک قُربان گاہ کے لِئے کفّارہ دینا اور اُسے پاک کرنا تو قُربان گاہ نہایت پاک ہو جائے گی اور جو کُچھ اُس سے چُھو جائے گا وہ بھی پاک ٹھہرے گا۔


پس دیکھو اِسی بات نے کہ تُم خُدا پرستی کے طَور پر غمگِین ہُوئے تُم میں کِس قدر سرگرمی اور عُذر اور خفگی اور خَوف اور اِشتیاق اور جوش اور اِنتقام پَیدا کِیا! تُم نے ہر طرح سے ثابِت کر دِکھایا کہ تُم اِس امر میں بری ہو۔


پس اَے عزِیزو! چُونکہ ہم سے اَیسے وعدے کِئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جِسمانی اور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکِیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔


کیونکہ وہ اپنے جی میں کہتی تھی کہ اگر صِرف اُس کی پوشاک ہی چُھو لُوں گی تو اچّھی ہو جاؤں گی۔


کہ اگر کوئی پاک گوشت کو اپنے لِباس کے دامن میں لِئے جاتا ہو اور اُس کا دامن روٹی یا دال یا مَے یا تیل یا کِسی طرح کے کھانے کی چِیز کو چُھو جائے تو کیا وہ چِیز پاک ہو جائیں گی؟ کاہِنوں نے جواب دِیا ہرگِز نہیں۔


اور جِس چِیز پر وہ مَرے پِیچھے گِریں وہ چِیز ناپاک ہو گی خواہ وہ لکڑی کا برتن ہو یا کپڑا یا چمڑا یا بورا ہو۔ خواہ کِسی کا کَیسا ہی برتن ہو ضرُور ہے کہ وہ پانی میں ڈالا جائے اور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اِس کے بعد وہ پاک ٹھہرے گا۔


ہارُونؔ کی اَولاد کے سب مَرد اُس میں سے کھائیں۔ تُمہاری پُشت در پُشت خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں سے یہ اُن کا حق ہو گا۔ جو کوئی اُنہیں چُھوئے وہ پاک ٹھہرے گا۔


اور تُو اُن کو مُقدّس کرنا تاکہ وہ نہایت پاک ہو جائیں۔ جو کُچھ اُن سے چُھو جائے گا وہ پاک ٹھہرے گا۔


اور وہ اُس کی مِنّت کرنے لگے کہ اُس کی پوشاک کا کنارہ ہی چُھو لیں اور جِتنوں نے چُھؤا وہ اچّھے ہو گئے۔


اور جو گوشت کِسی ناپاک چِیز سے چُھو جائے کھایا نہ جائے۔ وہ آگ میں جلایا جائے۔ اور ذبِیحہ کے گوشت کو جو پاک ہے وہ تُو کھائے۔


اور جب بیرُونی صحن میں یعنی عوام کے بیرُونی صحن میں نِکل آئیں تو اپنی خِدمت کی پوشاک اُتار کر مُقدّس حُجروں میں رکھّیں گے اور دُوسری پوشاک پہنیں گے تاکہ اپنے لِباس سے عوام کی تقدِیس نہ کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات