Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:25 - کِتابِ مُقادّس

25 ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں سے کہہ کہ خطا کی قُربانی کے بارے میں شرع یہ ہے کہ جِس جگہ سوختنی قُربانی کا جانور ذبح کِیا جاتا ہے وہِیں خطا کی قُربانی کا جانور بھی خُداوند کے آگے ذبح کِیا جائے۔ وہ نِہایت پاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو حُکم دے گُناہ کی قُربانی کے ضوابط یہ ہیں: گُناہ کی قُربانی کے جانور کو یَاہوِہ کے حُضُور اُسی جگہ ذبح کیا جائے جہاں سوختنی نذر کا جانور ذبح کیا جاتا ہے کیونکہ وہ نہایت ہی پاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 “हारून और उसके बेटों को गुनाह की क़ुरबानी के बारे में ज़ैल की हिदायात देना : गुनाह की क़ुरबानी को रब के सामने वहीं ज़बह करना है जहाँ भस्म होनेवाली क़ुरबानी ज़बह की जाती है। वह निहायत मुक़द्दस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 ”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو گناہ کی قربانی کے بارے میں ذیل کی ہدایات دینا: گناہ کی قربانی کو رب کے سامنے وہیں ذبح کرنا ہے جہاں بھسم ہونے والی قربانی ذبح کی جاتی ہے۔ وہ نہایت مُقدّس ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:25
13 حوالہ جات  

اور اپنا ہاتھ اُس بکرے کے سر پر رکھّے اور اُسے اُس جگہ ذبح کرے جہاں سوختنی قُربانی کے جانور خُداوند کے آگے ذبح کرتے ہیں۔ یہ خطا کی قُربانی ہے۔


اور وہ اُسے مذبح کی شِمالی سِمت میں خُداوند کے آگے ذبح کرے اور ہارُون کے بیٹے جو کاہِن ہیں اُس کے خُون کو مذبح پر گِرداگِرد چِھڑکیں۔


اور وہ اپنا ہاتھ خطا کی قُربانی کے جانور کے سر پر رکھّے اور خطا کی قُربانی کے اُس جانور کو سوختنی قُربانی کی جگہ پر ذبح کرے۔


اور وہ اُس بچھڑے کو خُداوند کے حضُور ذبح کرے اور ہارُون کے بیٹے جو کاہِن ہیں خُون کو لا کر اُسے اُس مذبح پر گِرداگِرد چِھڑکیں جو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر ہے۔


اگر اُس کا چڑھاوا گائے بَیل کی سوختنی قُربانی ہو تو وہ بے عَیب نر کو لا کر اُسے خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر چڑھائے تاکہ وہ خُود خُداوند کے حضُور مقبُول ٹھہرے۔


وہ خمِیر کے ساتھ پکایا نہ جائے۔ مَیں نے یہ اپنی آتِشِین قُربانیوں میں سے اُن کا حِصّہ دِیا ہے اور یہ خطا کی قُربانی اور جُرم کی قُربانی کی طرح نِہایت پاک ہے۔


وہ اپنے خُدا کی نِہایت ہی مُقدّس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔


اور کاہِنوں میں سے ہر مَرد اُسے کھائے۔ وہ نِہایت پاک ہے۔


جُرم کی قُربانی وَیسی ہی ہے جَیسی خطا کی قُربانی ہے اور اُن کے لِئے ایک ہی شرع ہے اور اُنہیں وُہی کاہِن لے جو اُن سے کفّارہ دیتا ہے۔


اور اُس نے مُجھ سے کہا کہ شِمالی اور جنُوبی کوٹھرِیاں جو الگ جگہ کے مُقابِل ہیں مُقدّس کوٹھریاں ہیں جہاں کاہِن جو خُداوند کے حضُور جاتے ہیں اقدس چِیزیں کھائیں گے اور اقدس چِیزیں اور نذر کی قُربانی اور خطا کی قُربانی اور جُرم کی قُربانی وہاں رکھّیں گے کیونکہ وہ مکان مُقدّس ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات