Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:17 - کِتابِ مُقادّس

17 وہ خمِیر کے ساتھ پکایا نہ جائے۔ مَیں نے یہ اپنی آتِشِین قُربانیوں میں سے اُن کا حِصّہ دِیا ہے اور یہ خطا کی قُربانی اور جُرم کی قُربانی کی طرح نِہایت پاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور اُسے خمیر کے ساتھ پکایا نہ جایٔے۔ مَیں نے اِسے اَپنی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اُن کو حِصّہ کے طور پر دیا ہے۔ اَور یہ گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کی مانند نہایت ہی پاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 उसे पकाने के लिए उसमें ख़मीर न डाला जाए। मैंने जलनेवाली क़ुरबानियों में से यह हिस्सा उनके लिए मुक़र्रर किया है। यह गुनाह की क़ुरबानी और क़ुसूर की क़ुरबानी की तरह निहायत मुक़द्दस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اُسے پکانے کے لئے اُس میں خمیر نہ ڈالا جائے۔ مَیں نے جلنے والی قربانیوں میں سے یہ حصہ اُن کے لئے مقرر کیا ہے۔ یہ گناہ کی قربانی اور قصور کی قربانی کی طرح نہایت مُقدّس ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:17
14 حوالہ جات  

ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں سے کہہ کہ خطا کی قُربانی کے بارے میں شرع یہ ہے کہ جِس جگہ سوختنی قُربانی کا جانور ذبح کِیا جاتا ہے وہِیں خطا کی قُربانی کا جانور بھی خُداوند کے آگے ذبح کِیا جائے۔ وہ نِہایت پاک ہے۔


کوئی نذر کی قُربانی جو تُم خُداوند کے حضُور چڑھاؤ وہ خمِیر مِلا کر نہ بنائی جائے۔ تُم کبھی آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور خمِیر یا شہد نہ جلانا۔


اور جو کُچھ اُس نذر کی قُربانی میں سے باقی رہ جائے وہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا ہو گا۔ یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں پاکترین چِیز ہے۔


اور جُرم کی قُربانی کے بارے میں شرع یہ ہے۔ وہ نِہایت مُقدّس ہے۔


اور کاہِنوں میں سے ہر مَرد اُسے کھائے۔ وہ نِہایت پاک ہے۔


نہ اُس نے گُناہ کِیا اور نہ اُس کے مُنہ سے کوئی مکر کی بات نِکلی۔


اور کاہِنوں میں سے ہر مَرد اُسے کھائے اور کِسی پاک جگہ میں اُسے کھائیں۔ وہ نِہایت پاک ہے۔


اور تُو سوختنی قُربانی کے مذبح اور اُس کے سب ظرُوف کو مَسح کر کے مذبح کو مُقدّس کرنا اور مذبح نِہایت ہی مُقدّس ٹھہرے گا۔


تُو سات دِن تک قُربان گاہ کے لِئے کفّارہ دینا اور اُسے پاک کرنا تو قُربان گاہ نہایت پاک ہو جائے گی اور جو کُچھ اُس سے چُھو جائے گا وہ بھی پاک ٹھہرے گا۔


جو کاہِن اُسے خطا کے لِئے گُذرانے وہ اُسے کھائے۔ وہ پاک جگہ میں یعنی خَیمۂِ اِجتماع کے صحن میں کھایا جائے۔


جُرم کی قُربانی وَیسی ہی ہے جَیسی خطا کی قُربانی ہے اور اُن کے لِئے ایک ہی شرع ہے اور اُنہیں وُہی کاہِن لے جو اُن سے کفّارہ دیتا ہے۔


پِھر مُوسیٰؔ نے خطا کی قُربانی کے بکرے کو جو بُہت تلاش کِیا تو کیا دیکھتا ہے کہ وہ جل چُکا ہے۔ تب وہ ہارُونؔ کے بیٹوں اِلیعزرؔ اور اِتمرؔ پر جو بچ رہے تھے ناراض ہُؤا اور کہنے لگا کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات