Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور وہ نذر کی قُربانی میں سے اپنی مُٹّھی بھر اِس طرح نِکالے کہ اُس میں تھوڑا سا مَیدہ اور کُچھ تیل جو اُس میں پڑا ہو گا اور نذر کی قُربانی کا سب لُبان آ جائے اور اِس یادگاری کے حِصّہ کو مذبح پر خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کے طَور پر جلائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور کاہِنؔ اناج کی نذر میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ اَور تیل اَور ساتھ ہی اُس پر رکھا ہُوا تمام لوبان لے کر اِس یادگاری حِصّہ کو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر مذبح پر جَلایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 फिर इमाम यादगार का हिस्सा यानी तेल से मिलाया गया मुट्ठी-भर बेहतरीन मैदा और क़ुरबानी का तमाम लुबान लेकर क़ुरबानगाह पर जला दे। इसकी ख़ुशबू रब को पसंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 پھر امام یادگار کا حصہ یعنی تیل سے ملایا گیا مٹھی بھر بہترین میدہ اور قربانی کا تمام لُبان لے کر قربان گاہ پر جلا دے۔ اِس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:15
5 حوالہ جات  

اور کاہِن اُس نذر کی قُربانی میں سے اُس کی یادگاری کا حِصّہ اُٹھا کر مذبح پر جلائے۔ یہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ہو گی۔


اور وہ اُسے ہارُونؔ کے بیٹوں کے پاس جو کاہِن ہیں لائے اور تیل مِلے ہُوئے مَیدہ میں سے اِس طرح اپنی مُٹّھی بھر کر نِکالے کہ سب لُبان اُس میں آ جائے۔ تب کاہِن اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری کے طَور پر مذبح کے اُوپر جلائے۔ یہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ہو گی۔


اور نذر کی قُربانی کے بارے میں شرع یہ ہے کہ ہارُونؔ کے بیٹے اُسے مذبح کے آگے خُداوند کے حضُور گُذرانیں۔


خَیمۂ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو شہادت کے صندُوق کے سامنے ہو گا ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے شام سے صُبح تک شمعدان کو خُداوند کے رُوبرُو آراستہ رکھّیں۔ یہ دستُورُالعمل بنی اِسرائیل کے لِئے نسل در نسل سدا قائِم رہے گا۔


یہ تُمہاری سب سکُونت گاہوں میں نسل در نسل ایک دائمی قانُون رہے گا کہ تُم چربی یا خُون مُطلق نہ کھاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات