Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 4:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اگر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے انجانے چُوک ہو جائے اور یہ بات جماعت کی آنکھوں سے چِھپی تو ہو تَو بھی وہ اُن کاموں میں سے جِنہیں خُداوند نے منع کِیا ہے کِسی کام کو کر کے مُجرم ہو گئی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ” ’اَور اگر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے اَور اُس کام کو کرے جنہیں یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، اَور جماعت اُس بات سے بے خبر ہو تو بھی وہ لوگ خطاوار ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 अगर इसराईल की पूरी जमात ने ग़ैरइरादी तौर पर गुनाह करके रब के किसी हुक्म से तजावुज़ किया है और जमात को मालूम नहीं था तो भी वह क़ुसूरवार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اگر اسرائیل کی پوری جماعت نے غیرارادی طور پر گناہ کر کے رب کے کسی حکم سے تجاوز کیا ہے اور جماعت کو معلوم نہیں تھا توبھی وہ قصوروار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 4:13
17 حوالہ جات  

اور اگر کوئی خطا کرے اور اُن کاموں میں سے جِنہیں خُداوند نے منع کِیا ہے کِسی کام کو کرے تو چاہے وہ یہ بات جانتا بھی نہ ہو تَو بھی مُجرم ٹھہرے گا اور اُس کا گُناہ اُسی کے سر لگے گا۔


اگرچہ مَیں پہلے کُفر بکنے والا اور ستانے والا اور بے عِزّت کرنے والا تھا تَو بھی مُجھ پر رَحم ہُؤا اِس واسطے کہ مَیں نے بے اِیمانی کی حالت میں نادانی سے یہ کام کِئے تھے۔


اِس واسطے جو کوئی نامُناسِب طَور پر خُداوند کی روٹی کھائے یا اُس کے پِیالے میں سے پِئے وہ خُداوند کے بَدن اور خُون کے بارے میں قصُوروار ہو گا۔


مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔


اُنہوں نے اپنی بِیوِیوں کو دُور کرنے کا وعدہ کِیا اور گُنہگار ہونے کے سبب سے اُنہوں نے اپنے گُناہ کے لِئے اپنے اپنے ریوڑ میں سے ایک ایک مینڈھا قُربان کِیا۔


اِسرائیلِیوں نے گُناہ کِیا اور اُنہوں نے اُس عہد کو جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم دِیا توڑا ہے۔ اُنہوں نے مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ لے بھی لِیا اور چوری بھی کی اور رِیاکاری بھی کی اور اپنے اسباب میں اُسے مِلا بھی لِیا ہے۔


سو اگر اُس سے خطا ہُوئی ہے اور وہ مُجرم ٹھہرا ہے تو جو چِیز اُس نے لُوٹی یا جو چِیز اُس نے ظُلم کر کے چِھینی یا جو چِیز اُس کے پاس امانت تھی یا جو کھوئی ہُوئی چِیز اُسے مِلی۔


اور وہ اُس بچھڑے کو لشکر گاہ کے باہر لے جا کر جلائے جَیسے پہلے بچھڑے کو جلایا تھا۔ یہ جماعت کی خطا کی قُربانی ہے۔


اور بنی اِسرائیل کی جماعت سے خطا کی قُربانی کے لِئے دو بکرے اور سوختنی قُربانی کے لِئے ایک مینڈھا لے۔


اور اگر تُم سے بُھول ہو جائے اور تُم نے اُن سب حُکموں پر جو خُداوند نے مُوسیٰؔ کو دِئے عمل نہ کِیا ہو۔


تُو اپنے بندے کو بے باکی کے گُناہوں سے بھی باز رکھ۔ وہ مُجھ پر غالِب نہ آئِیں تو مَیں کامِل ہُوں گا۔ اور بڑے گُناہ سے بچا رہُوں گا۔


اور اُسی دِن فرمانروا اپنے لِئے اور تمام اہلِ مُملکت کے لِئے خطا کی قُربانی کے واسطے ایک بچھڑا تیّار کر رکھّے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات