Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 3:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور کاہِن اِن کو مذبح پر جلائے۔ یہ اُس آتِشِین قُربانی کی غذا ہے جو راحت انگیز خُوشبُو کے لِئے ہوتی ہے۔ ساری چربی خُداوند کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور کاہِنؔ اُن کو مذبح پر ایک آتِشیں اَور فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی نذر کے طور پر جَلا دے۔ ساری چربی یَاہوِہ کے لیٔے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इमाम यह सब कुछ रब को पेश करके क़ुरबानगाह पर जला दे। यह ख़ुराक जलनेवाली क़ुरबानी है, और इसकी ख़ुशबू रब को पसंद है। सारी चरबी रब की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 امام یہ سب کچھ رب کو پیش کر کے قربان گاہ پر جلا دے۔ یہ خوراک جلنے والی قربانی ہے، اور اِس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔ ساری چربی رب کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 3:16
19 حوالہ جات  

اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔


لیکن خُداوند کو پسند آیا کہ اُسے کُچلے۔ اُس نے اُسے غمگِین کِیا۔ جب اُس کی جان گُناہ کی قُربانی کے لِئے گُذرانی جائے گی تو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا۔ اُس کی عُمر دراز ہو گی اور خُداوند کی مرضی اُس کے ہاتھ کے وسِیلہ سے پُوری ہو گی۔


اور سُلیماؔن نے اُس صحن کے بِیچ کے حِصّہ کو جو خُداوند کے گھر کے سامنے تھا مُقدّس کِیا کیونکہ اُس نے وہاں سوختنی قُربانِیوں اور سلامتی کی قُربانیوں کی چربی چڑھائی کیونکہ پِیتل کے اُس مذبح پر جِسے سُلیماؔن نے بنایا تھا سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور چربی کے لِئے گُنجایش نہ تھی۔


اور کاہِن اُس خُون کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے مذبح کے اُوپر چِھڑکے اور چربی کو جلائے تاکہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو ہو۔


اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور سوختنی قُربانی اور چربی کو مذبح کے اُوپر بھسم کر دِیا۔ لوگوں نے یہ دیکھ کر نعرے مارے اور سرنِگُوں ہو گئے۔


اور اُس نے چربی اور موٹی دُم اور انتڑیوں کے اُوپر کی چربی اور جِگر پر کی جِھلّی اور دونوں گُردے اور اُن کی چربی اور دہنی ران اِن سبھوں کو لِیا۔


اور وہ اُس کی ساری چربی کو الگ کرے جَیسے سلامتی کے ذبِیحہ کی چربی الگ کی جاتی ہے اور کاہِن اُسے مذبح پر راحت انگیز خُوشبُو کے طَور پر خُداوند کے لِئے جلائے۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔


اور سلامتی کے ذبِیحہ کی چربی کی طرح اُس کی سب چربی مذبح پر جلائے۔ یُوں کاہِن اُس کی خطا کا کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔


اور تُو مینڈھے کی چربی اور موٹی دُم کو اور جِس چربی سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں اُس کو اور جِگر پر کی جِھلّی کو اور دونوں گُردوں کو اور اُن کے اُوپر کی چربی کو اور دہنی ران کو لینا اِس لِئے کہ یہ تخصِیصی مینڈھا ہے۔


پِھر اُس چربی کو جِس سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں اور جگر پر کی جِھلّی کو اور دونوں گُردوں کو اور اُن کے اُوپر کی چربی کو لے کر سب قُربان گاہ پر جلانا۔


اور سوختنی قُربانِیاں بھی کثرت سے تِھیں اور اُن کے ساتھ سلامتی کی قُربانیوں کی چربی اور سوختنی قُربانیوں کے تپاون تھے یُوں خُداوند کے گھر کی خِدمت کی ترتِیب درُست ہُوئی۔


لیکن لاوؔی کاہِن یعنی بنی صدُوؔق جو میرے مَقدِس کی حِفاظت کرتے تھے جب بنی اِسرائیل مُجھ سے گُمراہ ہو گئے میری خِدمت کے لِئے میرے نزدِیک آئیں گے اور میرے حضُور کھڑے رہیں گے تاکہ میرے حضُور چربی اور لہُو گُذرانیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اور ہابلؔ بھی اپنی بھیڑ بکرِیوں کے کُچھ پہلوٹھے بچّوں کا اور کُچھ اُن کی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہابلؔ کو اور اُس کے ہدیہ کو منظُور کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات