Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:37 - کِتابِ مُقادّس

37 اور وہ تلوار کے خَوف سے ایک دُوسرے سے ٹکرا ٹکرا جائیں گے باوجُودیکہ کوئی کھدیڑتا نہ ہو گا اور تُم کو اپنے دُشمنوں کے مُقابلہ کی تاب نہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَور وہ ٹھوکر کھا کر ایک دُوسرے پر اَیسے گریں گے گویا تلوار سے بچنے کے لیٔے بھاگ رہے ہُوں، حالانکہ کویٔی بھی اُن کا پیچھا نہ کر رہا ہوگا۔ لہٰذا تُم میں اَپنے دُشمنوں کے مقابل کھڑا ہونے کی ہمّت بھی نہ ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 वह एक दूसरे से टकराकर लड़खड़ाएँगे गोया कोई तलवार लेकर उनके पीछे चल रहा हो हालाँकि कोई नहीं है। चुनाँचे तुम अपने दुश्मनों का सामना नहीं कर सकोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 وہ ایک دوسرے سے ٹکرا کر لڑکھڑائیں گے گویا کوئی تلوار لے کر اُن کے پیچھے چل رہا ہو حالانکہ کوئی نہیں ہے۔ چنانچہ تم اپنے دشمنوں کا سامنا نہیں کر سکو گے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:37
12 حوالہ جات  

اور خُداوند کا قہر اِسرائیلؔ پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو غارت گروں کے ہاتھ میں کر دِیا جو اُن کو لُوٹنے لگے اور اُس نے اُن کو اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ جو آس پاس تھے بیچا۔ سو وہ پِھر اپنے دُشمنوں کے سامنے کھڑے نہ ہو سکے۔


اور اگرچہ تُم کسدیوں کی تمام فَوج کو جو تُم سے لڑتی ہے اَیسی شِکست دیتے کہ اُن میں سے صِرف زخمی باقی رہتے تَو بھی وہ سب اپنے اپنے خَیمہ سے اُٹھتے اور اِس شہر کو جلا دیتے۔


وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


اور اُنہوں نے تِین سَو نرسِنگوں کو پُھونکا اور خُداوند نے ہر شخص کی تلوار اُس کے ساتھی اور سب لشکر پر چلوائی اور سارا لشکر صرِیراؔت کی طرف بَیت سِطّہ تک اور طبّات کے قرِیب ابِیل محُولہ کی سرحد تک بھاگا۔


اُوپر مت چڑھو کیونکہ خُداوند تُمہارے درمِیان نہیں ہے۔ اَیسا نہ ہو کہ اپنے دُشمنوں کے مُقابلہ میں شِکست کھاؤ۔


اور مَیں خُود بھی تُمہارا مُخالِف ہو جاؤُں گا اور تُم اپنے دُشمنوں کے آگے شِکست کھاؤ گے اور جِن کو تُم سے عداوت ہے وُہی تُم پر حُکمرانی کریں گے اور جب کوئی تُم کو رگیدتا بھی نہ ہو گا تب بھی تُم بھاگو گے۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ٹھوکر کِھلانے والی چِیزیں اِن لوگوں کی راہ میں رکھ دُوں گا اور باپ اور بیٹے باہم اُن سے ٹھوکر کھائیں گے ہمسائے اور اُن کے دوست ہلاک ہوں گے۔


اُس نے بُہتوں کو گُمراہ کِیا۔ ہاں وہ ایک دُوسرے پر گِر پڑے اور اُنہوں نے کہا اُٹھو ہم مُہلک تلوار کے ظُلم سے اپنے لوگوں میں اور اپنے وطن کو پِھر جائیں۔


دیکھو! سواروں کا حملہ اور تلواروں کی چمک اور بھالوں کی جھلک اور مقتُولوں کے ڈھیر اور لاشوں کے تُودے۔ لاشوں کی اِنتہا نہیں۔ لاشوں سے ٹھوکریں کھاتے ہیں۔


اور فِلستِیوں نے اِسرائیلؔ کے مُقابلہ کے لِئے صف آرائی کی اور جب وہ باہم لڑنے لگے تو اِسرائیلِیوں نے فِلستِیوں سے شِکست کھائی اور اُنہوں نے اُن کے لشکر میں سے جو مَیدان میں تھا قرِیباً چار ہزار آدمی قتل کِئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات