Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اگر تُم میری شرِیعت پر چلو اور میرے حُکموں کو مانو اور اُن پر عمل کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ” ’اگر تُم میرے قوانین پر عَمل کروگے اَور میرے اَحکام کو ماننے میں محتاط رہوگے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अगर तुम मेरी हिदायात पर चलो और मेरे अहकाम मानकर उन पर अमल करो

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اگر تم میری ہدایات پر چلو اور میرے احکام مان کر اُن پر عمل کرو

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:3
19 حوالہ جات  

اگر تُم راضی اور فرمانبردار ہو تو زمِین کے اچّھے اچّھے پَھل کھاؤ گے۔


مُبارک ہیں وہ جو اپنے جامے دھوتے ہیں کیونکہ زِندگی کے درخت کے پاس آنے کا اِختیار پائیں گے اور اُن دروازوں سے شہر میں داخِل ہوں گے۔


اور تُمہارے اِن حُکموں کو سُننے اور ماننے اور اُن پر عمل کرنے کے سبب سے خُداوند تیرا خُدا بھی تیرے ساتھ اُس عہد اور رحمت کو قائِم رکھّے گا جِن کی قَسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی۔


اور تُم خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور مَیں تیرے بِیچ سے بیماری کو دُور کر دُوں گا۔


جو مَیں نے تُمہارے باپ دادا سے اُس وقت فرمائِیں جب مَیں اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے لوہے کے تنُور سے یہ کہہ کر نِکال لایا کہ تُم میری آواز کی فرمانبرداری کرو اور جو کُچھ مَیں نے تُم کو حُکم دِیا ہے اُس پر عمل کرو تو تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا۔


بلکہ زِراعت سلامتی سے ہو گی۔ تاک اپنا پَھل دے گی اور زمِین اپنا حاصِل اور آسمان سے اوس پڑے گی اور مَیں اِن لوگوں کے بقِیّہ کو اِن سب برکتوں کا وارِث بناؤُں گا۔


پُوری دَہ یکی ذخِیرہ خانہ میں لاؤ تاکہ میرے گھر میں خُوراک ہو اور اِسی سے میرا اِمتحان کرو ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ مَیں تُم پر آسمان کے درِیچوں کو کھول کر برکت برساتا ہُوں کہ نہیں یہاں تک کہ تُمہارے پاس اُس کے لِئے جگہ نہ رہے۔


تب پانچویں سال سے اُن کا پَھل کھانا تاکہ وہ تُمہارے لِئے اِفراط کے ساتھ پَیدا ہو۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


پر اگر تُم میری طرف پِھر کر میرے حُکموں کو مانو اور اُن پر عمل کرو تو گو تُمہارے آوارہ گرد آسمان کے کناروں پر بھی ہوں مَیں اُن کو وہاں سے اِکٹّھا کر کے اُس مقام میں پُہنچاؤُں گا جِسے مَیں نے چُن لِیا ہے تاکہ اپنا نام وہاں رکُھّوں۔


تب وہ تیرے بِیج کے لِئے جو تُو زمِین میں بوئے بارِش بھیجے گا اور زمِین کی افزایش کی روٹی کا غلّہ عُمدہ اور کثرت سے ہو گا۔ اُس وقت تیرے جانور وسِیع چراگاہوں میں چریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات