Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 25:41 - کِتابِ مُقادّس

41 اُس کے بعد وہ بال بچّوں سمیت تیرے پاس سے چلا جائے اور اپنے گھرانے کے پاس اور اپنے باپ دادا کی مِلکِیّت کی جگہ کو لَوٹ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 پھر سالِ یوویلؔ کے بعد اُسے اَور اُس کے بچّوں کے ساتھ آزاد کردینا تاکہ وہ اَپنی برادری کے پاس اَور اَپنے آباؤاَجداد کی مِلکیّت کی جگہ واپس چلا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 फिर वह और उसके बाल-बच्चे आज़ाद होकर अपने रिश्तेदारों और मौरूसी ज़मीन के पास वापस जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 پھر وہ اور اُس کے بال بچے آزاد ہو کر اپنے رشتے داروں اور موروثی زمین کے پاس واپس جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 25:41
8 حوالہ جات  

لیکن اگر اُس میں اِتنا مقدُور نہ ہو کہ اپنی زمِین واپس کرا لے تو جو کُچھ اُس نے بیچ ڈالا ہے وہ سالِ یوبلی تک خریدار کے ہاتھ میں رہے اور سالِ یوبلی میں چُھوٹ جائے۔ تب یہ آدمی اپنی مِلکِیّت کا پِھر مالِک ہو جائے۔


اگر وہ اکیلا آیا ہو تو اکیلا ہی چلا جائے اور اگر وہ بیاہا ہو تو اُس کی بِیوی بھی اُس کے ساتھ جائے۔


جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیّت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔


اِس لِئے کہ گُناہ کا تُم پر اِختیار نہ ہو گا کیونکہ تُم شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو۔


اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔


اور تُم پچاسویں برس کو مُقدّس جاننا اور تمام مُلک میں سب باشندوں کے لِئے آزادی کی مُنادی کرانا۔ یہ تُمہارے لِئے یوبلی ہو۔ اِس میں تُم میں سے ہر ایک اپنی مِلکِیّت کا مالِک ہو اور ہر شخص اپنے خاندان میں پِھر شامِل ہو جائے۔


بلکہ وہ مزدُور اور مُسافِر کی مانِند تیرے ساتھ رہے اور سالِ یوبلی تک تیری خِدمت کرے۔


اِس لِئے کہ وہ میرے خادِم ہیں جِن کو مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا ہُوں۔ وہ غُلاموں کی طرح بیچے نہ جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات