Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 25:18 - کِتابِ مُقادّس

18 سو تُم میری شرِیعت پر عمل کرنا اور میرے حُکموں کو ماننا اور اُن پر چلنا تو تُم اُس مُلک میں امن کے ساتھ بسے رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ” ’پس تُم میرے قوانین پر عَمل کرنا اَور میرے فرمان کو پُوری طرح ماَننا تو تُم اُس مُلک میں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मेरी हिदायात पर अमल करना और मेरे अहकाम को मानकर उनके मुताबिक़ चलना। तब तुम अपने मुल्क में महफ़ूज़ रहोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 میری ہدایات پر عمل کرنا اور میرے احکام کو مان کر اُن کے مطابق چلنا۔ تب تم اپنے ملک میں محفوظ رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 25:18
20 حوالہ جات  

اُس کے ایّام میں یہُوداؔہ نجات پائے گا اور اِسرائیل سلامتی سے سکُونت کرے گا اور اُس کا نام یہ رکھّا جائے گا خُداوند ہماری صداقت۔


لیکن جب تُم یَردنؔ پار جا کر اُس مُلک میں جِس کا مالِک خُداوند تُمہارا خُدا تُم کو بناتا ہے بس جاؤ اور وہ تُمہارے سب دُشمنوں کی طرف سے جو گِرداگِرد ہیں تُم کو راحت دے اور تُم امن سے رہنے لگو۔


لیکن جو میری سُنتا ہے وہ محفُوظ ہو گا اور آفت سے نِڈر ہو کر اِطمِینان سے رہے گا۔


مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گا کیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئن رکھتا ہے۔


اور جب مَیں اُن کے تمام مکرُوہ کاموں کے سبب سے جو اُنہوں نے کِئے ہیں مُلک کو وِیران اور باعِث حَیرت بناؤُں گا تو وہ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


اُن دِنوں میں یہُوداؔہ نجات پائے گا اور یروشلیِم سلامتی سے سکُونت کرے گا اور خُداوند ہماری صداقت اُس کا نام ہو گا۔


یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قائِم رہتے ہیں اور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔


اور اِسرائیلؔ سلامتی کے ساتھ یعقُوب کا سوتا اکیلا۔ اناج اور مَے کے مُلک میں بسا ہُؤا ہے بلکہ آسمان سے اُس پر اوس پڑتی رہتی ہے۔


اور بِنیمِین کے حق میں اُس نے کہا:- خُداوند کا پیارا سلامتی کے ساتھ اُس کے پاس رہے گا۔ وہ سارے دِن اُسے ڈھانکے رہتا ہے اور وہ اُس کے کندھوں کے بِیچ سکُونت کرتا ہے۔


سو تُم میرے سب آئِین اور سب احکام ماننا اور اُن پر عمل کرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اُنہوں نے کہا کہ تُم سب اپنی اپنی بُری راہ سے اور اپنے بُرے کاموں سے باز آؤ اور اُس مُلک میں جو خُداوند نے تُم کو اور تُمہارے باپ دادا کو قدِیم سے ہمیشہ کے لِئے دِیا ہے بسو۔


اور زمِین پھلے گی اور تُم پیٹ بھر کر کھاؤ گے اور وہاں امن کے ساتھ رہا کرو گے۔


تُم میری شرِیعتوں کو ماننا۔ تُو اپنے چَوپایوں کو غَیر جِنس سے بھروانے نہ دینا اور اپنے کھیت میں دو قِسم کے بِیج ایک ساتھ نہ بونا اور نہ تُجھ پر دو قِسم کے مِلے جُلے تار کا کپڑا ہو۔


سو دیکھ! خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بنانے کا میرا اِرادہ ہے جَیسا خُداوند نے میرے باپ داؤُد سے کہا تھا کہ تیرا بیٹا جِس کو مَیں تیری جگہ تیرے تخت پر بِٹھاؤُں گا وُہی میرے نام کے لِئے گھر بنائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات