Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 24:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور تُو مَیدہ لے کر بارہ گِردے پکانا۔ ہر ایک گِردہ میں اَیفہ کے دو دہائی حِصّہ کے برابر مَیدہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ”اَور تُم مَیدہ لے کر بَارہ روٹیاں پکانا، ہر ایک روٹی دو دہائی ایفہ مَیدہ سے بنائی جایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 बारह रोटियाँ पकाना। हर रोटी के लिए 3 किलोग्राम बेहतरीन मैदा इस्तेमाल किया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 بارہ روٹیاں پکانا۔ ہر روٹی کے لئے 3 کلو گرام بہترین میدہ استعمال کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 24:5
18 حوالہ جات  

اور تُو اُس میز پر نذر کی روٹیاں ہمیشہ میرے رُوبرُو رکھنا۔


اور اُس پر خُداوند کے رُوبرُو روٹی سجا کر رکھّی جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


اور ایلیّاہؔ نے یعقُوب کے بیٹوں کے قبِیلوں کے شُمار کے مُطابِق جِس پر خُداوند کا یہ کلام نازِل ہُؤا تھا کہ تیرا نام اِسرائیلؔ ہو گا بارہ پتّھر لِئے۔


خُدا کے اور خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے بندہ یعقُوبؔ کی طرف سے اُن بارہ قبِیلوں کو جو جا بجا رہتے ہیں سلام پُہنچے۔


اُسی وعدہ کے پُورا ہونے کی اُمّید پر ہمارے بارہ کے بارہ قبِیلے دِل و جان سے رات دِن عِبادت کِیا کرتے ہیں۔ اِسی اُمّید کے سبب سے اَے بادشاہ! یہُودی مُجھ پر نالِش کرتے ہیں۔


وہ کیونکر خُدا کے گھر میں گیا اور نذر کی روٹِیاں کھائِیں جِن کو کھانا نہ اُس کو روا تھا نہ اُس کے ساتِھیوں کو مگر صِرف کاہِنوں کو؟


یعنی ایک خَیمہ بنایا گیا تھا۔ اگلے میں چراغ دان اور میز اور نذر کی روٹِیاں تِھیں اور اُسے پاک مکان کہتے ہیں۔


اور میز اور اُس کے سب ظرُوف اور نذر کی روٹی۔


اور نذر کی روٹی کی میز پر آسمانی رنگ کا کپڑا بِچھا کر اُس کے اُوپر طباق اور چمچے اور اُنڈیلنے کے کٹورے اور پیالے رکھّیں اور دائِمی روٹی بھی اُس پر ہو۔


تب کاہِن نے مُقدّس روٹی اُس کو دی کیونکہ اَور روٹی وہاں نہیں تھی۔ فقط نذر کی روٹی تھی جو خُداوند کے آگے سے اُٹھائی گئی تھی تاکہ اُس کے عِوض اُس دِن جب وہ اُٹھائی جائے گرم روٹی رکھّی جائے۔


اور اُن کے بعض بھائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روٹی پر تعِینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیّار کریں۔


اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذز کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمِیری روٹیوں یا توے پر کی پکّی ہُوئی چِیزوں یا تلی ہُوئی چِیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں۔


اور وہ ہر صُبح اور ہر شام کو خُداوند کے حضُور سوختنی قُربانِیاں اور خُوشبُودار بخُور جلاتے ہیں اور پاک میز پر نذر کی روٹِیاں قاعِدہ کے مُطابِق رکھتے اور سُنہلے شمعدان اور اُس کے چراغوں کو ہر شام کو رَوشن کرتے ہیں کیونکہ ہم خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کو مانتے ہیں پر تُم نے اُس کو ترک کر دِیا ہے۔


یعنی سبتوں اور نئے چاندوں کی نذر کی روٹی اور دائِمی نذر کی قُربانی اور دائِمی سوختنی قُربانی کے لِئے اور مُقرّرہ عِیدوں اور مُقدّس چِیزوں اور خطا کی قُربانِیوں کے لِئے کہ اِسرائیل کے واسطے کفّارہ ہو اور اپنے خُدا کے گھر کے سب کاموں کے لِئے۔


اور میز کو اندر لے جا کر اُس پر کی سب چِیزیں ترتِیب سے سجا دینا اور شمعدان کو اندر کر کے اُس کے چراغ رَوشن کر دینا۔


اور وہاں اُس دِن ساؤُل کے خادِموں میں سے ایک شخص خُداوند کے آگے رُکا ہُؤا تھا۔ اُس کا نام ادُومی دوئیگ تھا۔ یہ ساؤُل کے چرواہوں کا سردار تھا۔


اور ہم نے یعنی کاہِنوں اور لاویوں اور لوگوں نے لکڑی کے ہدئے کی بابت قُرعے ڈالے تاکہ اُسے اپنے خُدا کے گھر میں باپ دادا کے گھرانوں کے مُطابِق مُقرّرہ وقتوں پر سال بہ سال خُداوند اپنے خُدا کے مذبح پر جلانے کو لایا کریں جَیسا شرِیعت میں لِکھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات