Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 24:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور وہ جو خُداوند کے نام پر کُفربکے ضرُور جان سے مارا جائے۔ ساری جماعت اُسے قطعی سنگسار کرے۔ خواہ وہ دیسی ہو یا پردیسی جب وہ پاک نام پر کُفربکے تو وہ ضرُور جان سے مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَورجو کویٔی یَاہوِہ کے نام پر کُفر بکے وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ اَور پُوری جماعت اُسے ضروُر سنگسار کرے، خواہ کویٔی مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی؛ چنانچہ جَب کویٔی یَاہوِہ کے نام کی توہین کرے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 जो भी रब के नाम पर कुफ़र बके उसे सज़ाए-मौत दी जाए। पूरी जमात उसे संगसार करे। जिसने रब के नाम पर कुफ़र बका हो उसे ज़रूर सज़ाए-मौत देनी है, ख़ाह देसी हो या परदेसी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 جو بھی رب کے نام پر کفر بکے اُسے سزائے موت دی جائے۔ پوری جماعت اُسے سنگسار کرے۔ جس نے رب کے نام پر کفر بکا ہو اُسے ضرور سزائے موت دینی ہے، خواہ دیسی ہو یا پردیسی۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 24:16
19 حوالہ جات  

اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آدمِیوں کا ہر گُناہ اور کُفر تو مُعاف کِیا جائے گا مگر جو کُفر رُوح کے حق میں ہو وہ مُعاف نہ کِیا جائے گا۔


کیا وہ اُس بزُرگ نام پر کُفر نہیں بَکتے جِس سے تُم نامزد ہو؟


اگرچہ مَیں پہلے کُفر بکنے والا اور ستانے والا اور بے عِزّت کرنے والا تھا تَو بھی مُجھ پر رَحم ہُؤا اِس واسطے کہ مَیں نے بے اِیمانی کی حالت میں نادانی سے یہ کام کِئے تھے۔


اور ہر عِبادت خانہ میں اُنہیں سزا دِلا دِلا کر زبردستی اُن سے کُفر کہلواتا تھا بلکہ اُن کی مُخالِفت میں اَیسا دِیوانہ بنا کہ غَیر شہروں میں بھی جا کر اُنہیں ستاتا تھا۔


اُنہوں نے جواب میں کہا وہ قتل کے لائِق ہے۔


کیونکہ وہ شرارت سے تیرے خِلاف باتیں کرتے ہیں اور تیرے دُشمن تیرا نام بے فائِدہ لیتے ہیں۔


اَے خُداوند! اِسے یاد رکھ کہ دُشمن نے طَعنہ زنی کی ہے اور بیوقُوف قَوم نے تیرے نام کی تکفِیر کی ہے۔


اَے خُدا! مُخالِف کب تک طَعنہ زنی کرتا رہے گا؟ کیا دُشمن ہمیشہ تیرے نام پر کُفر بکتا رہے گا؟


تُو خُداوند اپنے خُدا کا نام بے فائدہ نہ لینا کیونکہ جو اُس کا نام بے فائدہ لیتا ہے خُداوند اُسے بے گُناہ نہ ٹھہرائے گا۔


تُم نے یہ کُفر سُنا۔ تُمہاری کیا رائے ہے؟ اُن سب نے فتوےٰ دِیا کہ وہ قتل کے لائِق ہے۔


یہُودیوں نے اُسے جواب دِیا کہ ہم اہلِ شرِیعت ہیں اور شرِیعت کے مُوافِق وہ قتل کے لائِق ہے کیونکہ اُس نے اپنے آپ کو خُدا کا بیٹا بنایا۔


اور شہر سے باہر نِکال کر اُس کو سنگسار کرنے لگے اور گواہوں نے اپنے کپڑے ساؤُؔل نام ایک جوان کے پاؤں کے پاس رکھ دِئے۔


تُو خُدا کو نہ کوسنا اور نہ اپنی قَوم کے سردار پر لَعنت بھیجنا۔


اور داؤُد اُٹھا اور سب لوگوں کو جو اُس کے ساتھ تھے لے کر بعلہ یہُوداؔہ سے چلا تاکہ خُدا کے صندُوق کو اُدھر سے لے آئے جو اُس نام کا یعنی ربُّ الافواج کے نام کا کہلاتا ہے جو کرُّوبِیوں پر بَیٹھتا ہے۔


تُو بنی اِسرائیل سے یہ بھی کہہ دے کہ بنی اِسرائیل میں سے یا اُن پردیسیوں میں سے جو اِسرائیلِیوں کے درمِیان بُود و باش کرتے ہیں جو کوئی شخص اپنی اَولاد میں سے کِسی کو مولک کی نذر کرے وہ ضرُور جان سے مارا جائے۔ اہلِ مُلک اُسے سنگسار کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات