Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 23:42 - کِتابِ مُقادّس

42 سات روز تک برابر تُم سایبانوں میں رہنا۔ جِتنے اِسرائیلؔ کی نسل کے ہیں سب کے سب سایبانوں میں رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 اَور سات دِن تک تُم جھونپڑیوں میں رہنا۔ تمام مقامی باشِندہ کے طور پر پیدا ہونے والے اِسرائیلی جھوپڑوں میں رہیں گے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 ईद के हफ़ते के दौरान झोंपड़ियों में रहना। तमाम मुल्क में आबाद इसराईली ऐसा करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 عید کے ہفتے کے دوران جھونپڑیوں میں رہنا۔ تمام ملک میں آباد اسرائیلی ایسا کریں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 23:42
11 حوالہ جات  

پر ہم خَیموں میں بسے ہیں اور ہم نے فرمانبرداری کی اور جو کُچھ ہمارے باپ یُوناداؔب نے ہم کو حُکم دِیا ہم نے اُس پر عمل کِیا ہے۔


اَے یعقُوب تیرے ڈیرے۔ اَے اِسرائیلؔ تیرے خَیمے کَیسے خُوشنما ہیں!


اور بلعاؔم نے نِگاہ کی اور دیکھا کہ بنی اِسرائیل اپنے اپنے قبِیلہ کی ترتِیب سے مُقِیم ہیں اور خُدا کی رُوح اُس پر نازِل ہُوئی۔


اور یعقُوبؔ سفر کرتا ہُؤا سُکّاتؔ میں آیا اور اپنے لِئے ایک گھر بنایا اور اپنے چَوپایوں کے لِئے جھونپڑے کھڑے کِئے۔ اِسی سبب سے اِس جگہ کا نام سُکّاتؔ پڑ گیا۔


کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب ہمارا خَیمہ کا گھر جو زمِین پر ہے گِرایا جائے گا تو ہم کو خُدا کی طرف سے آسمان پر ایک اَیسی عِمارت مِلے گی جو ہاتھ کا بنا ہُؤا گھر نہیں بلکہ ابدی ہے۔


بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اُسی ساتویں مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ سے لے کر سات دِن تک خُداوند کے لِئے عِیدِ خیام ہو گی۔


اور تُم ہر سال خُداوند کے لِئے سات روز تک یہ عِید مانا کرنا۔ تُمہاری نسل در نسل سدا یِہی آئِین رہے گا کہ تُم ساتویں مہِینے اِس عِید کو مانو۔


لیکن مَیں مُلکِ مِصرؔ سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں پِھر تُجھ کو عِیدِ مُقدّس کے ایّام کے دستُور پر خَیموں میں بساؤُں گا۔


مَیں نے تو نبیوں سے کلام کِیا اور رویا پر رویا دِکھائی اور نبیوں کے وسِیلہ سے تشبِیہات اِستعمال کِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات