Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 21:5 - کِتابِ مُقادّس

5 وہ نہ اپنے سر اُن کی خاطِر بیچ سے گھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کونے مُنڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ” ’کاہِنؔ نہ تو اَپنا سَر گنجا کرے نہ ہی اَپنی داڑھی کے بال کو مُنڈوائے اَور نہ ہی اَپنے بَدن میں چیرا لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 इमाम अपने सर को न मुँडवाएँ। वह न अपनी दाढ़ी को तराशें और न काटने से अपने आपको ज़ख़मी करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 امام اپنے سر کو نہ منڈوائیں۔ وہ نہ اپنی داڑھی کو تراشیں اور نہ کاٹنے سے اپنے آپ کو زخمی کریں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 21:5
12 حوالہ جات  

تُم خُداوند اپنے خُدا کے فرزند ہو۔ تُم مُردوں کے سبب سے اپنے آپ کو زخمی نہ کرنا اور نہ اپنے ابرُو کے بال مُنڈوانا۔


اور وہ نہ سر منڈائیں گے اور نہ بال بڑھائیں گے۔ وہ صِرف اپنے سروں کے بال کترائیں گے۔


اپنے پیارے بچّوں کے لِئے سر مُنڈا کر چندلی ہو جا۔ گِدھ کی مانِند اپنے چندلاپن کو زِیادہ کر کیونکہ وہ تیرے پاس سے اسِیر ہو کر چلے گئے۔


تُمہاری عِیدوں کو ماتم سے اور تُمہارے نغموں کو نَوحوں سے بدل دُوں گا اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ بندھواؤُں گا اور ہر ایک کے سر پر چندلاپن بھیجُوں گا اور اَیسا ماتم برپا کرُوں گا جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ہوتا ہے اور اُس کا انجام روزِ تلخ سا ہو گا۔


فی الحقِیقت ہر ایک سر مُنڈا ہے اور ہر ایک داڑھی کتری گئی ہے۔ ہر ایک کے ہاتھ پر زخم ہے اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ۔


اور اِس مُلک کے چھوٹے بڑے سب مَر جائیں گے۔ نہ وہ دفن کِئے جائیں گے نہ لوگ اُن پر ماتم کریں گے اور نہ کوئی اُن کے لِئے زخمی ہو گا نہ سر مُنڈائے گا۔


اور اُس وقت خُداوند ربُّ الافواج نے رونے اور ماتم کرنے اور سر مُنڈانے اور ٹاٹ سے کمر باندھنے کا حُکم دِیا تھا۔


بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآؔب واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔


اور مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں اِلیعزرؔ اور اِتمرؔ سے کہا کہ نہ تُمہارے سر کے بال بکھرنے پائیں اور نہ تُم اپنے کپڑے پھاڑنا تاکہ نہ تُم ہی مَرو اور نہ ساری جماعت پر اُس کا غضب نازِل ہو پر اِسرائیلؔ کے سب گھرانے کے لوگ جو تُمہارے بھائی ہیں اُس آگ پر جو خُداوند نے لگائی ہے نَوحہ کریں۔


چُونکہ وہ اپنے لوگوں میں سردار ہے اِس لِئے وہ اپنے آپ کو اَیسا آلُودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔


اَے آدمؔ زاد تُو ایک تیز تلوار لے اور حجّام کے اُسترہ کی طرح اُس سے اپنا سر اور اپنی داڑھی مُنڈا اور ترازُو لے اور بالوں کو تول کر اُن کے حِصّے بنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات