Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 21:17 - کِتابِ مُقادّس

17 ہارُونؔ سے کہہ دے کہ تیری نسل میں پُشت در پُشت اگر کوئی کِسی طرح کا عَیب رکھتا ہو تو وہ اپنے خُدا کی غِذا گُذراننے کو نزدِیک نہ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”اَہرونؔ کو حُکم دو، ’تمہارے فرزندوں میں سے اُن کی پُشت در پُشت میں کویٔی بھی شخص جِس میں عیب ہو تو وہ اَپنے خُدا کے حُضُور غِذا کی قُربانی پیش کرنے نہ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 “हारून को बताना कि तेरी औलाद में से कोई भी जिसके जिस्म में नुक़्स हो मेरे हुज़ूर आकर अपने ख़ुदा की रोटी न चढ़ाए। यह उसूल आनेवाली नसलों के लिए भी अटल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ”ہارون کو بتانا کہ تیری اولاد میں سے کوئی بھی جس کے جسم میں نقص ہو میرے حضور آ کر اپنے خدا کی روٹی نہ چڑھائے۔ یہ اصول آنے والی نسلوں کے لئے بھی اٹل ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 21:17
12 حوالہ جات  

مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو برگُزِیدہ کرتا اور اپنے پاس آنے دیتا ہے تاکہ وہ تیری بارگاہوں میں رہے۔ ہم تیرے گھر کی خُوبی سے یعنی تیری مُقدّس ہَیکل سے آسُودہ ہوں گے۔


پِھر اُس نے قورحؔ اور اُس کے کُل فریق سے کہا کہ کل صُبح خُداوند دِکھا دے گا کہ کَون اُس کا ہے اور کَون مُقدّس ہے اور وہ اُسی کو اپنے نزدِیک آنے دے گا کیونکہ جِسے وہ خُود چُنے گا اُسے وہ اپنی قُربت بھی دے گا۔


تب مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا یہ وُہی بات ہے جو خُداوند نے کہی تھی کہ جو میرے نزدِیک آئیں ضرُور ہے کہ وہ مُجھے مُقدّس جانیں اور سب لوگوں کے آگے میری تمجِید کریں اور ہارُونؔ چُپ رہا۔


چُنانچہ اَیسا ہی سردار کاہِن ہمارے لائِق بھی تھا جو پاک اور بے رِیا اور بے داغ ہو اور گُنہگاروں سے جُدا اور آسمانوں سے بُلند کِیا گیا ہو۔


پس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافِر پرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیے۔


تُم بھی گواہ ہو اور خُدا بھی کہ تُم سے جو اِیمان لائے ہو ہم کَیسی پاکِیزگی اور راست بازی اور بے عَیبی کے ساتھ پیش آئے۔


ہارُونؔ کاہِن کی نسل میں سے کوئی جو عَیب دار ہو خُداوند کی آتِشِین قُربانِیاں گُذراننے کو نزدِیک نہ آئے۔ وہ عَیب دار ہے۔ وہ ہرگِز اپنے خُدا کی غِذا گُذراننے کو پاس نہ آئے۔


وہ اپنے خُدا کے لِئے پاک بنے رہیں اور اپنے خُدا کے نام کو بے حُرمت نہ کریں کیونکہ وہ خُداوند کی آتِشِین قُربانِیاں جو اُن کے خُدا کی غِذا ہیں گُذرانتے ہیں۔ اِس لِئے وہ پاک رہیں۔


اور کاہِن اِن کو مذبح پر جلائے۔ یہ اُس آتِشِین قُربانی کی غذا ہے جو راحت انگیز خُوشبُو کے لِئے ہوتی ہے۔ ساری چربی خُداوند کی ہے۔


اور کاہِن اِنہیں مذبح پر جلائے۔ یہ اُس آتِشِین قُربانی کی غذا ہے جو خُداوند کو گُذرانی جاتی ہے۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات