Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:16 - کِتابِ مُقادّس

16 تُو اپنی قَوم میں اِدھر اُدھر لُتراپن نہ کرتے پِھرنا اور نہ اپنے ہمسایہ کا خُون کرنے پر آمادہ ہونا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ” ’تُم اَپنے لوگوں میں اِدھر اُدھر افواہیں پھیلاتے نہ پِھرنا۔ ” ’اَور نہ اَپنے پڑوسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 अपनी क़ौम में इधर-उधर फिरते हुए किसी पर बुहतान न लगाना। कोई भी ऐसा काम न करना जिससे किसी की जान ख़तरे में पड़ जाए। मैं रब हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اپنی قوم میں اِدھر اُدھر پھرتے ہوئے کسی پر بہتان نہ لگانا۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کرنا جس سے کسی کی جان خطرے میں پڑ جائے۔ مَیں رب ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:16
24 حوالہ جات  

تُو جُھوٹی بات نہ پَھیلانا اور ناراست گواہ ہونے کے لِئے شرِیروں کا ساتھ نہ دینا۔


جُھوٹے مُعاملہ سے دُور رہنا اور بے گُناہوں اور صادقوں کو قتل نہ کرنا کیونکہ مَیں شرِیر کو راست نہیں ٹھہراؤُں گا۔


جو کوئی لُتراپن کرتا پِھرتا ہے راز فاش کرتا ہے اِس لِئے تُو مُنہ پَھٹ سے کُچھ واسِطہ نہ رکھ۔


تیرے اندر وہ لوگ ہیں جو چُغل خوری کر کے خُون کرواتے ہیں اور تیرے اندر وہ ہیں جو بُتوں کی قُربانی سے کھاتے ہیں۔ تیرے اندر وہ ہیں جو فِسق و فجُور کرتے ہیں۔


ہر ایک اپنے ہمسایہ سے ہوشیار رہے اور تُم کِسی بھائی پر اِعتماد نہ کرو کیونکہ ہر ایک بھائی دغابازی سے دُوسرے کی جگہ لے لے گا اور ہر ایک ہمسایہ غَیبت کرتا پِھرے گا۔


وہ سب کے سب نِہایت سرکش ہیں۔ وہ غِیبت کرتے ہیں۔ وہ تو تانبا اور لوہا ہیں۔ وہ سب کے سب مُعاملہ کے کھوٹے ہیں۔


جو کوئی لُتراپن کرتا پِھرتا ہے راز فاش کرتا ہے لیکن جِس میں وفا کی رُوح ہے وہ رازدار ہے۔


پس ہر طرح کی بدخواہی اور سارے فرِیب اور رِیاکاری اور حسد اور ہر طرح کی بدگوئی کو دُور کر کے۔


وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔


تُو اپنے پڑوسی کے خِلاف جُھوٹی گواہی نہ دینا۔


اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدّسوں کی سی ہو۔ تُہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پِینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سِکھانے والی ہوں۔


طبعی مُحبّت سے خالی۔ سنگ دِل۔ تُہمت لگانے والے۔ بے ضبط۔ تُند مِزاج۔ نیکی کے دُشمن۔


اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیمان دار ہوں۔


مَیں نے گُناہ کِیا کہ بے قُصُور کو قتل کے لِئے پکڑوایا اُنہوں نے کہا ہمیں کیا؟ تُو جان۔


لَعنت اُس پر جو بے گُناہ کو قتل کرنے کے لِئے اِنعام لے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


جو لُوٹ کی خاطِر اپنے دوستوں کو مُلزِم ٹھہراتا ہے اُس کے بچّوں کی آنکھیں بھی جاتی رہیں گی۔


دیکھ آج کے دِن تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ خُداوند نے غار میں آج ہی تُجھے میرے ہاتھ میں کر دِیا اور بعضوں نے مُجھ سے کہا بھی کہ تُجھے مار ڈالُوں پر میری آنکھوں نے تیرا لِحاظ کِیا اور مَیں نے کہا کہ مَیں اپنے مالِک پر ہاتھ نہیں چلاؤُں گا کیونکہ وہ خُداوند کا ممسُوح ہے۔


تُو بَیٹھا بَیٹھا اپنے بھائی کی غِیبت کرتا ہے اور اپنی ہی ماں کے بیٹے پر تُہمت لگاتا ہے۔


جو در پردہ اپنے ہمسایہ کی غِیبت کرے مَیں اُسے ہلاک کر ڈالُوں گا۔ مَیں بُلند نظر اور مغرُور دِل کی برداشت نہ کرُوں گا۔


عداوت کو چِھپانے والا دروغ گو ہے اور تُہمت لگانے والا احمق ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات