Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 18:22 - کِتابِ مُقادّس

22 تُو مَرد کے ساتھ صُحبت نہ کرنا جَیسے عَورت سے کرتا ہے۔ یہ نِہایت مکروہ کام ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ” ’تُم مَرد کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا جَیسے عورت سے کی جاتی ہے؛ یہ نہایت ہی مکرُوہ کام ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 मर्द दूसरे मर्द के साथ जिंसी ताल्लुक़ात न रखे। ऐसी हरकत क़ाबिले-घिन है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 مرد دوسرے مرد کے ساتھ جنسی تعلقات نہ رکھے۔ ایسی حرکت قابلِ گھن ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 18:22
9 حوالہ جات  

اور اگر کوئی مَرد سے صُحبت کرے جَیسے عَورت سے کرتے ہیں تو اُن دونوں نے نِہایت مکرُوہ کام کِیا ہے۔ سو وہ دونوں ضرُور جان سے مارے جائیں۔ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہو گا۔


اور حرام کاروں اور لَونڈے بازوں اور بردہ فروشوں اور جُھوٹوں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں اور اِن کے سِوا صحِیح تعلِیم کے اَور برخِلاف کام کرنے والوں کے واسطے ہے۔


کیا تُم نہیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرام کار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے نہ بُت پرست نہ زِنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔


اِسی طرح سدُوؔم اور عمُورہ اور اُن کے آس پاس کے شہر جو اُن کی طرح حرام کاری میں پڑ گئے اور غَیر جِسم کی طرف راغِب ہُوئے ہمیشہ کی آگ کی سزا میں گرِفتار ہو کر جایِ عِبرت ٹھہرے ہیں۔


اور اُس مُلک میں لُوطی بھی تھے۔ وہ اُن قَوموں کے سب مکرُوہ کام کرتے تھے جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے نِکال دِیا تھا۔


اور جب وہ اپنے دِلوں کو خُوش کر رہے تھے تو اُس شہر کے لوگوں میں سے بعض خبِیثوں نے اُس گھر کو گھیر لِیا اور دروازہ پِیٹنے لگے اور صاحبِ خانہ یعنی پِیر مَرد سے کہا اُس شخص کو جو تیرے گھر میں آیا ہے باہر لے آ تاکہ ہم اُس کے ساتھ صُحبت کریں۔


تُو کِسی فاحشہ کی خرچی یا کُتّے کی اُجرت کِسی مَنّت کے لِئے خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یہ دونوں خُداوند تیرے خُدا کے نزدِیک مکرُوہ ہیں۔


اور اُنہوں نے لُوطؔ کو پُکار کر اُس سے کہا کہ وہ مَرد جو آج رات تیرے ہاں آئے کہاں ہیں؟ اُن کو ہمارے پاس باہر لے آ تاکہ ہم اُن سے صُحبت کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات