Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور ہارُونؔ اُن دونوں بکروں پر چِٹھّیاں ڈالے۔ ایک چِٹّھّی خُداوند کے لِئے اور دُوسری عزازیلؔ کے لِئے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور اَہرونؔ اُن دونوں بکروں پر قُرعہ ڈالیں ایک قُرعہ یَاہوِہ کے لیٔے اَور دُوسرا قُرعہ عزازیلؔ کے لیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 वहाँ वह क़ुरा डालकर एक को रब के लिए चुने और दूसरे को अज़ाज़ेल के लिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 وہاں وہ قرعہ ڈال کر ایک کو رب کے لئے چنے اور دوسرے کو عزازیل کے لئے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:8
12 حوالہ جات  

اور اُنہوں نے آپس میں کہا آؤ ہم قُرعہ ڈال کر دیکھیں کہ یہ آفت ہم پر کِس کے سبب سے آئی۔ چُنانچہ اُنہوں نے قُرعہ ڈالا اور یُوناؔہ کا نام نِکلا۔


قُرعہ گود میں ڈالا جاتا ہے پر اُس کا سارا اِنتظام خُداوند کی طرف سے ہے۔


یہ وہ سرزمِین ہے جِس کو تُم مِیراث کے لِئے قُرعہ ڈال کر قبائِلِ اِسرائیل میں تقسِیم کرو گے اور یہ اُن کے حِصّے ہیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اور تُم قُرعہ ڈال کر اُس مُلک کو اپنے گھرانوں میں مِیراث کے طَور پر بانٹ لینا۔ جِس خاندان میں زِیادہ آدمی ہوں اُس کو زِیادہ اور جِس میں تھوڑے ہوں اُس کو تھوڑی مِیراث دینا اور جِس آدمی کا قُرعہ جِس جگہ کے لِئے نِکلے وُہی اُس کو حِصّہ میں مِلے۔ تُم اپنے آبائی قبائِل کے مُطابِق اپنی اپنی مِیراث لینا۔


لیکن زمِین قُرعہ سے تقسِیم کی جائے۔ وہ اپنے آبائی قبِیلوں کے ناموں کے مُطابِق مِیراث پائیں۔


پِھر اُن دونوں بکروں کو لے کر اُن کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور کھڑا کرے۔


اور جِس بکرے پر خُداوند کے نام کی چِٹھّی نِکلے اُسے ہارُونؔ لے کر خطا کی قُربانی کے لِئے چڑھائے۔


لیکن جِس بکرے پر عزازیلؔ کے نام کی چِٹھّی نِکلے وہ خُداوند کے حضُور زِندہ کھڑا کِیا جائے تاکہ اُس سے کفّارہ دِیا جائے اور وہ عزازیلؔ کے لِئے بیابان میں چھوڑ دِیا جائے۔


اور جو آدمی بکرے کو عزازیلؔ کے لِئے چھوڑ کر آئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے۔ اِس کے بعد وہ لشکر گاہ میں داخِل ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات