Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تو کاہِن حُکم دے کہ وہ جو پاک قرار دِیا جانے کو ہے اُس کے لِئے دو زِندہ پاک پرِندے اور دیودار کی لکڑی اور سُرخ کپڑا اور زُوفا لیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تو کاہِنؔ حُکم دے کہ پاک قرار دئیے جانے والے کے لیٔے دو زندہ پاک پرندے اَور دیودار کی لکڑی اَور قِرمزی رنگ کا سُوت اَور زُوفا لایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तो इमाम उसके लिए दो ज़िंदा और पाक परिंदे, देवदार की लकड़ी, क़िरमिज़ी रंग का धागा और ज़ूफ़ा मँगवाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تو امام اُس کے لئے دو زندہ اور پاک پرندے، دیودار کی لکڑی، قرمزی رنگ کا دھاگا اور زوفا منگوائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:4
11 حوالہ جات  

پِھر کاہِن دیودار کی لکڑی اور زُوفا اور سُرخ کپڑا لے کر اُس آگ میں جِس میں گائے جلتی ہو ڈال دے۔


چُنانچہ جب مُوسیٰ تمام اُمّت کو شرِیعت کا ہر ایک حُکم سُنا چُکا تو بچھڑوں اور بکروں کا خُون لے کر پانی اور لال اُون اور زُوفا کے ساتھ اُس کِتاب اور تمام اُمّت پر چِھڑک دِیا۔


پِھر وہ زِندہ پرِندہ کو اور دیودار کی لکڑی اور سُرخ کپڑے اور زُوفا کو لے اور اِن کو اور اُس زِندہ پرِندہ کو اُس پرِندہ کے خُون میں غوطہ دے جو بہتے پانی پر ذبح ہو چُکا ہے۔


زُوفے سے مُجھے صاف کر تو مَیں پاک ہُوں گا۔ مُجھے دھو اور مَیں برف سے زِیادہ سفید ہُوں گا۔


اور تُم زُوفے کا ایک گُچھّا لے کر اُس خُون میں جو باسن میں ہو گا ڈبونا اور اُسی باسن کے خُون میں سے کُچھ اُوپر کی چَوکھٹ اور دروازہ کے دونوں بازُوؤں پر لگا دینا اور تُم میں سے کوئی صُبح تک اپنے گھر کے دروازہ سے باہر نہ جائے۔


پِھر کوئی پاک آدمی زُوفا لے کر اور اُسے پانی میں ڈبو ڈبو کر اُس ڈیرے پر اور جِتنے برتن اور آدمی وہاں ہوں اُن پر اور جِس شخص نے ہڈّی کو یا مقتُول کو یا مُردہ کو یا قبر کو چُھؤا ہے اُس پر چِھڑکے۔


اور اگر اُس کو برّہ لانے کا مقدُور نہ ہو تو وہ دو قُمرِیاں یا کبُوتر کے دو بچّے ایک سوختنی قُربانی کے لِئے اور دُوسرا خطا کی قُربانی کے لئے لائے۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے کفّارہ دے تو وہ پاک ٹھہرے گی۔


اور اگر اُسے بھیڑ دینے کا مقدُور نہ ہو تو وہ اپنی خطا کے لِئے جُرم کی قُربانی کے طَور پر دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے خُداوند کے حضُور گُذرانے۔ ایک خطا کی قُربانی کے لِئے اور دُوسرا سوختنی قُربانی کے لِئے۔


اور اگر اُس کا چڑھاوا خُداوند کے لِئے پرِندوں کی سوختنی قُربانی ہو تو وہ قمریوں یا کبُوتر کے بچّوں کا چڑھاوا چڑھائے۔


اور کاہِن حُکم دے کہ اُن میں سے ایک پرِندہ کِسی مِٹّی کے برتن میں بہتے ہُوئے پانی کے اُوپر ذبح کِیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات