Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 12:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور کاہِن اُسے خُداوند کے حضُور گُذرانے اور اُس کے لِئے کفّارہ دے۔ تب وہ اپنے جریانِ خُون سے پاک ٹھہرے گی۔ جِس عَورت کے لڑکا یا لڑکی ہو اُس کے بارے میں شرع یہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور کاہِنؔ اُن کو اُس عورت کا کفّارہ دینے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور میں قُربانی کرے۔ تَب وہ اَپنے جریان خُون سے رسماً پاک ہو جایٔےگی۔ ” ’یہ طریقہ ہر ایک عورت کے لیٔے ہے، چاہے وہ لڑکے کو یا لڑکی کو پیدا کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इमाम यह जानवर रब को पेश करके उसका कफ़्फ़ारा दे। फिर ख़ून बहने के बाइस पैदा होनेवाली नापाकी दूर हो जाएगी। उसूल एक ही है, चाहे लड़का हो या लड़की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 امام یہ جانور رب کو پیش کر کے اُس کا کفارہ دے۔ پھر خون بہنے کے باعث پیدا ہونے والی ناپاکی دُور ہو جائے گی۔ اصول ایک ہی ہے، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 12:7
16 حوالہ جات  

نہ کوئی یہُودی رہا نہ یُونانی۔ نہ کوئی غُلام نہ آزاد۔ نہ کوئی مَرد نہ عَورت کیونکہ تُم سب مسِیح یِسُوعؔ میں ایک ہو۔


کیونکہ جو شَوہر بااِیمان نہیں وہ بِیوی کے سبب سے پاک ٹھہرتا ہے اور جو بِیوی بااِیمان نہیں وہ مسِیحی شَوہر کے باعِث پاک ٹھہرتی ہے ورنہ تُمہارے فرزند ناپاک ہوتے مگر اب پاک ہیں۔


بلکہ اِسی وقت اُس کی راست بازی ظاہِر ہو تاکہ وہ خُود بھی عادِل رہے اور جو یِسُوع پر اِیمان لائے اُس کو بھی راست باز ٹھہرانے والا ہو۔


اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔


ناپاک چِیز میں سے پاک چِیز کَون نِکال سکتا ہے؟ کوئی نہیں۔


اور جب اُن کی ضِیافت کے دِن پُورے ہو جاتے تو ایُّوب اُنہیں بُلوا کر پاک کرتا اور صُبح کو سویرے اُٹھ کر اُن سبھوں کے شُمار کے مُوافِق سوختنی قُربانِیاں چڑھاتا تھا کیونکہ ایُّوبؔ کہتا تھا کہ شاید میرے بیٹوں نے کُچھ خطا کی ہو اور اپنے دِل میں خُدا کی تکفِیر کی ہو۔ ایُّوبؔ ہمیشہ اَیسا ہی کِیا کرتا تھا۔


اور اُس کی سب چربی کو الگ کرے جَیسے سلامتی کے ذبِیحہ کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے اور کاہِن اُس کو مذبح پر خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں کے اُوپر جلائے۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے اُس کی خطا کا جو اُس سے ہُوئی ہے کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔


اور وہ اُس کی ساری چربی کو الگ کرے جَیسے سلامتی کے ذبِیحہ کی چربی الگ کی جاتی ہے اور کاہِن اُسے مذبح پر راحت انگیز خُوشبُو کے طَور پر خُداوند کے لِئے جلائے۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔


اور سلامتی کے ذبِیحہ کی چربی کی طرح اُس کی سب چربی مذبح پر جلائے۔ یُوں کاہِن اُس کی خطا کا کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔


وہ بچھڑے سے یِہی کرے یعنی جو کُچھ خطا کی قُربانی کے بچھڑے سے کِیا تھا وُہی اِس بچھڑے سے کرے۔ یُوں کاہِن اُن کے لِئے کفّارہ دے تو اُنہیں مُعافی مِلے گی۔


اور وہ سوختنی قُربانی کے جانور کے سر پر اپنا ہاتھ رکھّے تب وہ اُس کی طرف سے مقبُول ہو گا تاکہ اُس کے لِئے کفّارہ ہو۔


اور جب اُس کی طہارت کے ایّام پُورے ہو جائیں تو خواہ اُس کے بیٹا ہُؤا ہو یا بیٹی وہ سوختنی قُربانی کے لِئے ایک یکسالہ برّہ اور خطا کی قُربانی کے لِئے کبُوتر کا ایک بچّہ یا ایک قُمری خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر کاہِن کے پاس لائے۔


اور اگر اُس کو برّہ لانے کا مقدُور نہ ہو تو وہ دو قُمرِیاں یا کبُوتر کے دو بچّے ایک سوختنی قُربانی کے لِئے اور دُوسرا خطا کی قُربانی کے لئے لائے۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے کفّارہ دے تو وہ پاک ٹھہرے گی۔


اور کاہِن ایک کو خطا کی قُربانی کے لِئے اور دُوسرے کو سوختنی قُربانی کے لِئے گُذرانے۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے اُس کے جریان کے سبب سے خُداوند کے حضُور کفّارہ دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات