Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 11:45 - کِتابِ مُقادّس

45 کیونکہ مَیں خُداوند ہُوں اور تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے اِسی لِئے نکال کر لایا ہُوں کہ مَیں تُمہارا خُدا ٹھہروں۔ اِس لِئے تُم مُقدّس ہونا کیونکہ مَیں قُدُّوس ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

45 کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو تمہارا خُدا ہونے کے لیٔے تُمہیں مِصر سے نکال لایا۔ اِس لیٔے پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

45 मैं रब हूँ। मैं तुम्हें मिसर से निकाल लाया हूँ ताकि तुम्हारा ख़ुदा बनूँ। लिहाज़ा मुक़द्दस रहो, क्योंकि मैं क़ुद्दूस हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

45 مَیں رب ہوں۔ مَیں تمہیں مصر سے نکال لایا ہوں تاکہ تمہارا خدا بنوں۔ لہٰذا مُقدّس رہو، کیونکہ مَیں قدوس ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 11:45
22 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔ اِس لِئے اپنے آپ کو مُقدّس کرنا اور پاک ہونا کیونکہ مَیں قُدُّوس ہُوں۔ سو تُم کِسی طرح کے رینگنے والے جاندار سے جو زمِین پر چلتا ہے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مُلکِ مِصرؔ سے اور غُلامی کے گھر سے نِکال لایا مَیں ہُوں۔


کیونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہو اِس لِئے کہ مَیں پاک ہُوں۔


اور مَیں تُم کو لے لُوں گا کہ میری قَوم بن جاؤ اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکالتا ہُوں۔


اِس لِئے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لِئے نہیں بلکہ پاکِیزگی کے لِئے بُلایا۔


جب اِسرائیل ابھی بچّہ ہی تھا مَیں نے اُس سے مُحبّت رکھّی اور اپنے بیٹے کو مِصرؔ سے بُلایا۔


مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو اِسی لِئے مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا کہ مُلکِ کنعاؔن تُم کو دُوں اور تُمہارا خُدا ٹھہروں۔


اور مَیں اپنے اور تیرے درمِیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمِیان اُن کی سب پُشتوں کے لِئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہو گا باندھوں گا تاکہ مَیں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خُدا رہُوں۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ لوگوں کے پاس جا اور آج اور کل اُن کو پاک کر اور وہ اپنے کپڑے دھو لیں۔


حَیوانات اور پرِندوں اور آبی جانوروں اور زمِین پر کے سب رینگنے والے جان داروں کے بارے میں شرع یِہی ہے۔


بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہہ کہ تُم پاک رہو کیونکہ مَیں جو خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں پاک ہُوں۔


جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا ہُوں تاکہ تُمہارا خُدا بنا رہُوں۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


بلکہ مَیں اُن کی خاطِر اُن کے باپ دادا کے عہد کو یاد کرُوں گا جِن کو مَیں غَیر قَوموں کی آنکھوں کے سامنے مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا تاکہ مَیں اُن کا خُدا ٹھہروں۔ مَیں خُداوند ہوں۔


بلکہ میرے سب حُکموں کو یاد کر کے اُن کو عمل میں لاؤ اور اپنے خُدا کے لِئے مُقدّس ہو۔


سو بَیت شمس کے لوگ کہنے لگے کہ کِس کی مجال ہے کہ اِس خُداوند خُدایِ قُدُّوس کے آگے کھڑا ہو؟ اور وہ ہمارے پاس سے کِس کی طرف جائے؟


اور تُم میرے لِئے کاہِنوں کی ایک مُملکت اور ایک مُقدّس قَوم ہو گے۔ اِن ہی باتوں کو تُو بنی اِسرائیل کو سُنا دینا۔


اپنی گایوں اور بھیڑوں سے بھی اَیسا ہی کرنا۔ سات دِن تک تو بچّہ اپنی ماں کے ساتھ رہے۔ آٹھویں دِن تُو اُسے مُجھ کو دینا۔


ٹھیک ترازُو۔ ٹھیک باٹ۔ پُورا اَیفہ اور پُورا ہِین رکھنا۔ جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا مَیں ہی ہُوں خُداوند تُمہارا خُدا۔


اِس لِئے تُم اپنے آپ کو مُقدّس کرو اور پاک رہو۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


یشُوع نے لوگوں سے کہا تُم خُداوند کی پرستِش نہیں کر سکتے کیونکہ وہ پاک خُدا ہے۔ وہ غیُور خُدا ہے۔ وہ تُمہاری خطائیں اور تُمہارے گُناہ نہیں بخشے گا۔


خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیں کیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات