30 اور حرذُون اور گوہ اور چِھپکلی اور سانڈا اور گرگٹ۔
30 حِرذُون (ایک قِسم کی چھپکلی)، گوہ، دیوار پر رہنے والی چھپکلی، سانڈ اَور گِرگٹ۔
اور زمِین پر کے رینگنے والے جانوروں میں سے جو تُمہارے لِئے ناپاک ہیں وہ یہ ہیں یعنی نیولا اور چُوہا اور ہر قِسم کی بڑی چِھپکلی۔
سب رینگنے والے جان داروں میں سے یہ تُمہارے لِئے ناپاک ہیں۔ جو کوئی اُن کے مَرے پِیچھے اُن کو چُھوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔