Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 10:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور اُٹھانے کی قُربانی کی ران اور ہلانے کی قُربانی کا سِینہ جِسے وہ چربی کی آتِشِین قُربانیوں کے ساتھ لائیں گے تاکہ وہ خُداوند کے حضُور ہلانے کی قُربانی کے طَور پر ہلائے جائیں۔ یہ دونوں ہمیشہ کے لِئے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق تیرا اور تیرے بیٹوں کا حق ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 وہ آتِشی قُربانی کی چربی کے ساتھ ران کو اُونچا اُٹھاتے اَور سینہ کو ہلاتے ہویٔے یَاہوِہ کے حُضُور بطور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر لائیں گے۔ اَور جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے یہ تمہارا اَور تمہارے بچّوں کا باقاعدہ دائمی حِصّہ ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 लेकिन पहले इमाम रान और सीने को जलनेवाली क़ुरबानियों की चरबी के साथ पेश करें। वह उन्हें हिलानेवाली क़ुरबानी के तौर पर रब के सामने हिलाएँ। रब फ़रमाता है कि यह टुकड़े अबद तक तुम्हारे और तुम्हारे बेटों का हिस्सा हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 لیکن پہلے امام ران اور سینے کو جلنے والی قربانیوں کی چربی کے ساتھ پیش کریں۔ وہ اُنہیں ہلانے والی قربانی کے طور پر رب کے سامنے ہلائیں۔ رب فرماتا ہے کہ یہ ٹکڑے ابد تک تمہارے اور تمہارے بیٹوں کا حصہ ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




احبار 10:15
12 حوالہ جات  

کیونکہ بنی اِسرائیل کے سلامتی کے ذبِیحوں میں سے ہلانے کی قُربانی کا سِینہ اور اُٹھانے کی قُربانی کی ران کو لے کر مَیں نے ہارُونؔ کاہِن اور اُس کے بیٹوں کو دِیا ہے کہ یہ ہمیشہ بنی اِسرائیل کی طرف سے اُن کا حق ہو۔


تب ابرہامؔ سرنِگُوں ہُؤا اور ہنس کر دِل میں کہنے لگا کہ کیا سَو برس کے بُڈّھے سے کوئی بچّہ ہو گا اور کیا سارہؔ کے جو نوّے برس کی ہے اَولاد ہو گی؟


لازِم ہے کہ تیرے خانہ زاد اور تیرے زرخرِید کا خَتنہ کِیا جائے اور میرا عہد تُمہارے جِسم میں ابدی عہد ہو گا۔


اور مَیں تُجھ کو اور تیرے بعد تیری نسل کو کنعاؔن کا تمام مُلک جِس میں تُو پردیسی ہے اَیسا دُوں گا کہ وہ دائِمی مِلکِیّت ہو جائے۔ اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


کیونکہ یہ تمام مُلک جو تُو دیکھ رہا ہے مَیں تُجھ کو اور تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے دُوں گا۔


اور تُو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے تخصِیصی مینڈھے کے ہلانے کے ہدیہ کے سِینہ کو جو ہلایا جا چُکا ہے اور اُٹھائے جانے کے ہدیہ کی ران کو جو اُٹھائی جا چُکی ہے لے کر اُن دونوں کو پاک ٹھہرانا۔


یہ تُمہاری سب سکُونت گاہوں میں نسل در نسل ایک دائمی قانُون رہے گا کہ تُم چربی یا خُون مُطلق نہ کھاؤ۔


اور جِتنی مُقدّس چِیزیں بنی اِسرائیل اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر کاہِن کے پاس لائیں وہ اُسی کی ہوں۔


تاکہ یہ سب بنی اِسرائیل کی طرف سے ہمیشہ کے لِئے ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا حق ہو کیونکہ یہ اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہے۔ سو یہ بنی اِسرائیل کی طرف سے اُن کی سلامتی کے ذبِیحوں میں سے اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہو گا جو اُن کی طرف سے خُداوند کے لِئے اُٹھایا گیا ہے۔


اور جو کُچھ اُس نذر کی قُربانی میں سے باقی رہ جائے وہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا ہو گا۔ یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں پاکترین چِیز ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات