Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 10:12 - کِتابِ مُقادّس

12 پِھر مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں اِلیعزرؔ اور اِتمرؔ سے جو باقی رہ گئے تھے کہا کہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں سے جو نذر کی قُربانی بچ رہی ہے اُسے لے لو اور بغَیر خمِیر کے اُس کو مذبح کے پاس کھاؤ کیونکہ یہ نِہایت مُقدّس ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मूसा ने हारून और उसके बचे हुए बेटों इलियज़र और इतमर से कहा, “ग़ल्ला की नज़र का जो हिस्सा रब के सामने जलाया नहीं जाता उसे अपने लिए लेकर बेख़मीरी रोटी पकाना और क़ुरबानगाह के पास ही खाना। क्योंकि वह निहायत मुक़द्दस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 موسیٰ نے ہارون اور اُس کے بچے ہوئے بیٹوں اِلی عزر اور اِتمر سے کہا، ”غلہ کی نذر کا جو حصہ رب کے سامنے جلایا نہیں جاتا اُسے اپنے لئے لے کر بےخمیری روٹی پکانا اور قربان گاہ کے پاس ہی کھانا۔ کیونکہ وہ نہایت مُقدّس ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 10:12
14 حوالہ جات  

وہ اپنے خُدا کی نِہایت ہی مُقدّس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔


اور وہ نذر کی قُربانی اور خطا کی قُربانی اور جُرم کی قُربانی کھائیں گے اور ہر ایک چِیز جو اِسرائیل میں مخصُوص کی جائے اُن ہی کی ہو گی۔


اور ہر ایک نذر کی قُربانی جو تنُور میں پکائی جائے اور وہ بھی جو کڑاہی میں تیّار کی جائے اور توے کی پکی ہُوئی بھی اُسی کاہِن کی ہے جو اُسے گُذرانے۔


اور بے خمِیری روٹی اور بے خمِیر کے کُلچے جِن کے ساتھ تیل مِلا ہو اور تیل کی چُپڑی ہُوئی بے خمِیری چپاتیاں لینا۔ یہ سب گیہُوں کے مَیدہ کی بنانا۔


اور ہارُونؔ نے نحسونؔ کی بہن عَمّینداؔب کی بیٹی الِیسبَعؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس سے ندؔب اور اَبِیہُوؔ اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ پَیدا ہُوئے۔


اور تُم اُسے کِسی پاک جگہ میں کھانا۔ اِس لِئے کہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں سے تیرا اور تیرے بیٹوں کا یہ حق ہے کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم مِلا ہے۔


اور ہارُونؔ کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ندبؔ جو پہلوٹھا تھا اور اَبِیہُوؔ اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ۔


اور جِن چِیزوں سے اُن کو مخصُوص اور پاک کرنے کے لِئے کفّارہ دِیا جائے وہ اُن کو بھی کھائیں لیکن اجنبی شخص اُن میں سے کُچھ نہ کھانے پائے کیونکہ یہ چِیزیں پاک ہیں۔


اور یہ روٹیاں ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کی ہوں گی۔ وہ اِن کو کِسی پاک جگہ میں کھائیں کیونکہ وہ ایک جاوِدانی آئِین کے مُطابِق خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں سے ہارُونؔ کے لِئے نِہایت پاک ہیں۔


اور مشرِقی پھاٹک کا دربان یِمنہ لاوی کا بیٹا قورؔے خُدا کی رضا کی قُربانیوں پر مُقرّر تھا تاکہ خُداوند کے ہدیوں اور پاکترِین چِیزوں کو بانٹ دِیا کرے۔


بِن ابِیسُوؔع بِن فِینحاؔس بِن الِیعزر بِن ہارُونؔ سردار کاہِن۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات