Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:6 - کِتابِ مُقادّس

6 ہم نے مِصریوں اور اسُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ روٹی سے سیر و آسُودہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ہم نے مِصریوں اَور اشُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ پیٹ بھر کر روٹی کھا سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हमने अपने आपको मिसर और असूर के हवाले कर दिया ताकि रोटी मिल जाए और भूके न मरें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ہم نے اپنے آپ کو مصر اور اسور کے حوالے کر دیا تاکہ روٹی مل جائے اور بھوکے نہ مریں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:6
15 حوالہ جات  

اِفرائِیم ہوا چَرتا ہے۔ وہ پُوربی ہوا کے پِیچھے دَوڑتا ہے۔ وہ مُتواتِر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پَیمان کرتے اور مِصرؔ کو تیل بھیجتے ہیں۔


وہ خُداوند کے مُلک میں نہ بسیں گے بلکہ اِفرائِیم مِصرؔ کو واپس جائے گا اور وہ اسُور میں ناپاک چِیزیں کھائیں گے۔


اِفرائِیم بے وقُوف و بے دانِش فاختہ ہے۔ وہ مِصرؔ کی دُہائی دیتے اور اسُور کو جاتے ہیں۔


جب اِفرائِیم نے اپنی بِیماری اور یہُوداؔہ نے اپنے زخم کو دیکھا تو اِفرائِیم اسُور کو گیا اور اُس مُخالِف بادشاہ کو دعوت دی لیکن وہ نہ تُم کو شِفا دے سکتا ہے اور نہ تُمہارے زخم کا اِندِمال کر سکتا ہے۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


اور اب سِیحور کا پانی پِینے کو مِصرؔ کی راہ میں تُجھے کیا کام؟ اور دریایِ فراؔت کا پانی پِینے کو اسُور کی راہ میں تیرا کیا مطلب؟


اور ابرہامؔ نے اپنے گھر کے سال خُوردہ نوکر سے جو اُس کی سب چِیزوں کا مُختار تھا کہا تُو اپنا ہاتھ ذرا میری ران کے نِیچے رکھ کہ


چُونکہ اُس نے قَسم کو حقِیر جانا اور اُس عہد کو توڑا اور ہاتھ پر ہاتھ مار کر بھی یہ سب کُچھ کِیا اِس لِئے وہ بچ نہ سکے گا۔


اُسے گھیر کر تُم اُس پر للکارو۔ اُس نے اِطاعت منظُور کر لی۔ اُس کی بُنیادیں دھس گئِیں۔ اُس کی دِیواریں گِر گئِیں کیونکہ یہ خُداوند کا اِنتقام ہے۔ اُس سے اِنتقام لو۔ جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم اُس سے کرو۔


تُو خُوشبُو لگا کر بادشاہ کے حضُور چلی گئی اور اپنے آپ کو خُوب مُعطّر کِیا اور اپنے ایلچی دُور دُور بھیجے بلکہ تُو نے اپنے آپ کو پاتال تک پست کِیا۔


پِھر جب وہ وہاں سے رُخصت ہُؤا تو یہُونا داب بِن رَیکاؔب جو اُس کے اِستِقبال کو آ رہا تھا اُسے مِلا۔ تب اُس نے اُسے سلام کِیا اور اُس سے کہا کیا تیرا دِل ٹِھیک ہے جَیسا میرا دِل تیرے دِل کے ساتھ ہے؟ یہُونا داب نے جواب دِیا کہ ہے۔ سو اُس نے کہا اگر اَیسا ہے تو اپنا ہاتھ مُجھے دے۔ سو اُس نے اُسے اپنا ہاتھ دِیا اور اُس نے اُسے رتھ میں اپنے ساتھ بِٹھا لِیا۔


ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات