Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:19 - کِتابِ مُقادّس

19 پر تُو اَے خُداوند ابد تک قائِم ہے اور تیرا تخت پُشت در پُشت۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 پر اَے یَاہوِہ آپ، اَبد تک حُکومت کریں گے؛ اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ रब, तेरा राज अबदी है, तेरा तख़्त पुश्त-दर-पुश्त क़ायम रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے رب، تیرا راج ابدی ہے، تیرا تخت پشت در پشت قائم رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:19
23 حوالہ جات  

لیکن تُو اَے خُداوند! ابد تک رہے گا اور تیری یادگار پُشت در پُشت رہے گی۔


اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد ہے۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔


تیری سلطنت ابدی سلطنت ہے اور تیری حُکُومت پُشت در پُشت۔


لیکن خُداوند ابد تک تخت نشِین ہے۔ اُس نے اِنصاف کے لِئے اپنا تخت تیّار کِیا ہے


خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔


اب اَزلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔


یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔


اَے خُداوند میرے خُدا! اَے میرے قُدُّوس! کیا تُو ازل سے نہیں ہے؟ ہم نہیں مَریں گے۔ اَے خُداوند تُو نے اُن کو عدالت کے لِئے ٹھہرایا ہے اور اَے چٹان تُو نے اُن کو تادِیب کے لِئے مُقرّر کِیا ہے۔


خُداوند ابد تک سلطنت کرے گا۔ اَے صِیُّون! تیرا خُدا پُشت در پُشت۔ خُداوند کی حمد کرو۔


اِس سے پیشتر کہ پہاڑ پَیدا ہُوئے یا زمِین اور دُنیا کو تُو نے بنایا۔ ازل سے ابد تک تُو ہی خُدا ہے۔


اور تمام آسمان کے نِیچے سب مُلکوں کی سلطنت اور مُملکت اور سلطنت کی حشمت حق تعالیٰ کے مُقدّس لوگوں کو بخشی جائے گی۔ اُس کی سلطنت ابدی سلطنت ہے اور تمام مُملکتیں اُس کی خِدمت گُذار اور فرمانبردار ہوں گی۔


اور سلطنت اور حشمت اور مُملکت اُسے دی گئی تاکہ سب لوگ اور اُمّتیں اور اہلِ لُغت اُس کی خِدمت گُذاری کریں۔ اُس کی سلطنت ابدی سلطنت ہے جو جاتی نہ رہے گی اور اُس کی مُملکت لازوال ہو گی۔


اور اُن بادشاہوں کے ایّام میں آسمان کا خُدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہو گی اور اُس کی حُکُومت کِسی دُوسری قَوم کے حوالہ نہ کی جائے گی بلکہ وہ اِن تمام مُملکتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے اور نیست کرے گی اور وُہی ابد تک قائِم رہے گی۔


خُداوند طُوفان کے وقت تخت نشِین تھا۔ بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشِین ہے۔


خُداوند ابدُالآباد بادشاہ ہے۔ قَومیں اُس کے مُلک میں سے نابُود ہو گئِیں۔


ابدی خُدا تیری سکُونت گاہ ہے اور نِیچے دائِمی بازُو ہیں۔ اُس نے غنِیم کو تیرے سامنے سے نِکال دِیا اور کہا اُن کو ہلاک کر دے


یُوحنّا کی جانِب سے اُن سات کلِیسیاؤں کے نام جو آسیہ میں ہیں۔ اُس کی طرف سے جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے اور اُن سات رُوحوں کی طرف سے جو اُس کے تخت کے سامنے ہیں۔


یِسُوعؔ نے پِھر کر اور اُنہیں پِیچھے آتے دیکھ کر اُن سے کہا تُم کیا ڈُھونڈتے ہو؟ اُنہوں نے اُس سے کہا اَے ربّی (یعنی اَے اُستاد) تُو کہاں رہتا ہے؟


تیرا تخت قدِیم سے قائِم ہے۔ تُو ازل سے ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات