Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:3 - کِتابِ مُقادّس

3 گِیدڑ بھی اپنی چھاتِیوں سے اپنے بچّوں کو دُودھ پِلاتے ہیں لیکن میری دُخترِ قَوم بیابانی شُتر مُرغ کی مانِند بے رحم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 گیدڑ بھی اَپنی چھاتیوں سے اَپنے بچّوں کو دُودھ پِلاتے ہیں، لیکن میری قوم کی بیٹی بیابان کے شتر مُرغ کی طرح بےرحم ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 गो गीदड़ भी अपने बच्चों को दूध पिलाते हैं, लेकिन मेरी क़ौम रेगिस्तान में रहनेवाले उक़ाबी उल्लू जैसी ज़ालिम हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 گو گیدڑ بھی اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ہیں، لیکن میری قوم ریگستان میں رہنے والے عقابی اُلّو جیسی ظالم ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:3
14 حوالہ جات  

پس تُجھ میں باپ بیٹے کو اور بیٹا باپ کو کھا جائے گا اور مَیں تُجھے سزا دُوں گا اور تیرے بقِیّہ کو ہر طرف پراگندہ کرُوں گا۔


رحم دِل عَورتوں کے ہاتھوں نے اپنے بچّوں کو پکایا۔ میری دُخترِ قَوم کی تباہی میں وُہی اُن کی خُوراک ہُوئے۔


اَے خُداوند نظر کر اور دیکھ کہ تُو نے کِس سے یہ کِیا! کیا عَورتیں اپنے پَھل یعنی اپنے لاڈلے بچّوں کو کھائیں؟ کیا کاہِن اور نبی خُداوند کے مَقدِس میں قتل کِئے جائیں؟


اور مَیں اُن کو اُن کے بیٹوں اور اُن کی بیٹِیوں کا گوشت کِھلاؤُں گا بلکہ ہر ایک دُوسرے کا گوشت کھائے گا۔ مُحاصرہ کے وقت اُس تنگی میں جِس سے اُن کے دُشمن اور اُن کی جان کے خواہاں اُن کو تنگ کریں گے۔


اور تُم کو اپنے بیٹوں کا گوشت اور اپنی بیٹیوں کا گوشت کھانا پڑے گا۔


بیوُقُوف عہد شِکن طبعی مُحبّت سے خالی اور بے رحم ہو گئے۔


کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائے اور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ ہاں وہ شاید بُھول جائے پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔


اور گِیدڑ اُن کے عالِیشان مکانوں میں اور بھیڑئے اُن کے رنگ محلّوں میں چِلائیں گے۔ اُس کا وقت نزدِیک آ پُہنچا ہے اور اُس کے دِنوں کو اب طُول نہیں ہو گا۔


اور اُس کے قصروں میں کانٹے اور اُس کے قلعوں میں بِچُّھو بُوٹی اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ گِیدڑوں کی ماندیں اور شُتر مُرغوں کے رہنے کا مقام ہو گا۔


صُبح کو جب مَیں اُٹھی کہ اپنے بچّے کو دُودھ پِلاؤُں تو کیا دیکھتی ہُوں کہ وہ مَرا پڑا ہے پر جب مَیں نے صُبح کو غَور کِیا تو دیکھا کہ یہ میرا لڑکا نہیں ہے جو میرے ہُؤا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات