Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:19 - کِتابِ مُقادّس

19 ہم کو رگیدنے والے آسمان کے عُقابوں سے بھی تیز ہیں۔ اُنہوں نے پہاڑوں پر ہمارا پِیچھا کِیا۔ وہ بیابان میں ہماری گھات میں بَیٹھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ہمارا تعاقب کرنے والے آسمان پر اُڑنے والے عُقابوں سے بھی زِیادہ تیزرَو تھے؛ اُنہُوں نے پہاڑوں پر ہمارا پیچھا کیا اَور بیابان میں ہمارے لیٔے گھات لگا کر بیٹھے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जिस तरह आसमान पर मँडलानेवाला उक़ाब एकदम शिकार पर झपट पड़ता है उसी तरह हमारा ताक़्क़ुब करनेवाले हम पर टूट पड़े, और वह भी कहीं ज़्यादा तेज़ी से। वह पहाड़ों पर हमारे पीछे पीछे भागे और रेगिस्तान में हमारी घात में रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جس طرح آسمان پر منڈلانے والا عقاب ایک دم شکار پر جھپٹ پڑتا ہے اُسی طرح ہمارا تعاقب کرنے والے ہم پر ٹوٹ پڑے، اور وہ بھی کہیں زیادہ تیزی سے۔ وہ پہاڑوں پر ہمارے پیچھے پیچھے بھاگے اور ریگستان میں ہماری گھات میں رہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:19
13 حوالہ جات  

اُن کے گھوڑے چِیتوں سے بھی تیز رفتار اور شام کو نِکلنے والے بھیڑیوں سے زیادہ خُون خوار ہیں اور اُن کے سوار کُودتے پھاندتے آتے ہیں۔ ہاں وہ دُور سے چلے آتے ہیں۔ وہ عُقاب کی مانِند ہیں جو اپنے شِکار پر جھپٹتا ہے۔


دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا۔ اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔


تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔


خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔


تب تیز رفتار سے بھاگنے کی طاقت جاتی رہے گی اور زورآور کا زور بیکار ہو گا اور بہادُر اپنی جان نہ بچا سکے گا۔


اور جو تُم میں سے بچ جائیں گے اور اپنے دُشمنوں کے مُلکوں میں ہوں گے اُن کے دِل کے اندر مَیں بے ہمّتی پَیدا کر دُوں گا اور اُڑتی ہُوئی پتّی کی آواز اُن کو کھدیڑے گی اور وہ اَیسے بھاگیں گے جَیسے کوئی تلوار سے بھاگتا ہو اور حالانکہ کوئی پِیچھا بھی نہ کرتا ہو گا تَو بھی وہ گِر گِر پڑیں گے۔


خُداوند فرماتا ہے دیکھ مَیں بُہت سے ماہی گِیروں کو بُلواؤُں گا اور وہ اُن کو شِکار کریں گے اور پِھر مَیں بُہت سے شِکارِیوں کو بُلواؤُں گا اور وہ ہر پہاڑ سے اور ہر ٹِیلے سے اور چٹانوں کے شِگافوں سے اُن کو پکڑ نِکالیں گے۔


اُس نے عالَمِ بالا سے میری ہڈِّیوں میں آگ بھیجی اور وہ اُن پر غالِب آئی۔ اُس نے میرے پاؤں کے لِئے دام بِچھایا۔ اُس نے مُجھے پِیچھے لَوٹایا۔ اُس نے مُجھے دِن بھر وِیران و بیتاب کِیا۔


اِسرائیل نے بھلائی کو ترک کر دِیا۔ دُشمن اُس کا پِیچھا کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات