Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:17 - کِتابِ مُقادّس

17 ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 مزید یہ کہ خوامخواہ مدد کا اِنتظار کرتے کرتے، ہماری آنکھیں تھک گئی ہیں؛ ہم اَپنے بُرجوں پر سے ایک اَیسی قوم کو دیکھتے رہے جو ہمیں بچا نہ سکی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 हम चारों तरफ़ आँख दौड़ाते रहे, लेकिन बेफ़ायदा, कोई मदद न मिली। देखते देखते हमारी नज़र धुँधला गई। क्योंकि हम अपने बुर्जों पर खड़े एक ऐसी क़ौम के इंतज़ार में रहे जो हमारी मदद कर ही नहीं सकती थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ہم چاروں طرف آنکھ دوڑاتے رہے، لیکن بےفائدہ، کوئی مدد نہ ملی۔ دیکھتے دیکھتے ہماری نظر دُھندلا گئی۔ کیونکہ ہم اپنے بُرجوں پر کھڑے ایک ایسی قوم کے انتظار میں رہے جو ہماری مدد کر ہی نہیں سکتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:17
15 حوالہ جات  

اور وہ آیندہ کو بنی اِسرائیل کی تکیہ گاہ نہ ہو گی۔ جب وہ اُن کی طرف دیکھنے لگیں تو اُن کی بدکرداری یاد دِلائیں گے اور جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


تب وہ ہِراسان ہوں گے اور کُوش سے جو اُن کی اُمّیدگاہ تھی اور مِصرؔ سے جو اُن کا فخر تھا شرمِندہ ہوں گے۔


اور شاہِ مِصرؔ پِھر کبھی اپنے مُلک سے باہر نہ گیا کیونکہ شاہِ بابل نے مِصرؔ کے نالے سے دریایِ فراؔت تک سب کُچھ جو شاہِ مِصرؔ کا تھا لے لِیا تھا۔


مَیں نے اپنے دوستوں کو پُکارا۔ اُنہوں نے مُجھے دغا دی میرے کاہِن اور بزُرگ اپنی جان کو تازہ کرنے کے لِئے شہر میں کھانا ڈُھونڈتے ڈُھونڈتے ہلاک ہو گئے۔


یروشلِیم کو اپنے رنج و مُصِیبت کے ایّام میں جب اُس کے باشِندے دُشمن کا شِکار ہُوئے اور کِسی نے مدد نہ کی اپنی گُذشتہ زمانہ کی سب نِعمتیں یاد آئیں۔ دُشمنوں نے اُسے دیکھ کر اُس کی بربادی پر ہنسی اُڑائی۔


فصل کاٹنے کا وقت گُذرا۔ گرمی کے ایّام تمام ہُوئے اور ہم نے رہائی نہیں پائی۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


اور اب سِیحور کا پانی پِینے کو مِصرؔ کی راہ میں تُجھے کیا کام؟ اور دریایِ فراؔت کا پانی پِینے کو اسُور کی راہ میں تیرا کیا مطلب؟


اور تُمہارا عہد جو مَوت سے ہُؤا منسُوخ ہو جائے گا اور تُمہارا پَیمان جو پاتال سے ہُؤا قائِم نہ رہے گا۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گا تو تُم کو پامال کرے گا۔


وہاں سے بھی تُو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر نِکلے گی کیونکہ خُداوند نے اُن کو جِن پر تُو نے اِعتماد کِیا حقِیر جانا اور تُو اُن سے کامیاب نہ ہو گی۔


ہم نے مِصریوں اور اسُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ روٹی سے سیر و آسُودہ ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات