Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:13 - کِتابِ مُقادّس

13 یہ اُس کے نبِیوں کے گُناہوں اور کاہِنوں کی بدکرداری کی وجہ سے ہُؤا۔ جِنہوں نے اُس میں صادِقوں کا خُون بہایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 لیکن یہ اُس کے نبیوں کے گُناہوں اَور اُس کے کاہِنوں کی بدکاری کے باعث ہُوا، جنہوں نے اُس میں سے صادقوں کا خُون بہایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन यह सब कुछ उसके नबियों और इमामों के सबब से हुआ जिन्होंने शहर ही में रास्तबाज़ों की ख़ूनरेज़ी की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن یہ سب کچھ اُس کے نبیوں اور اماموں کے سبب سے ہوا جنہوں نے شہر ہی میں راست بازوں کی خوں ریزی کی۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:13
18 حوالہ جات  

نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


اِس لِئے کے چھوٹوں سے بڑوں تک سب کے سب لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔


اِس طرح تُم اپنی نِسبت گواہی دیتے ہو کہ تُم نبِیوں کے قاتِلوں کے فرزند ہو۔


تیرے نبِیوں نے تیرے لِئے باطِل اور بیہُودہ رویا دیکھِیں اور تیری بدکرداری ظاہِر نہ کی تاکہ تُجھے اسِیری سے واپس لاتے بلکہ تیرے لِئے جُھوٹے پَیغام اور جلاوطنی کے سامان دیکھے۔


نبِیوں میں سے کِس کو تُمہارے باپ دادا نے نہیں ستایا؟ اُنہوں نے تو اُس راست باز کے آنے کی پیش خبری دینے والوں کو قتل کِیا اور اب تُم اُس کے پکڑوانے والے اور قاتِل ہُوئے۔


تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ انبیا میرا نام لے کر جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں۔ مَیں نے نہ اُن کو بھیجا اور نہ حُکم دِیا اور نہ اُن سے کلام کِیا۔ وہ جُھوٹی رُویا اور جُھوٹا عِلمِ غَیب اور بطالت اور اپنے دِلوں کی مکّاری نبُوّت کی صُورت میں تُم پر ظاہِر کرتے ہیں۔


کیونکہ مُدّت ہُوئی کہ تُو نے اپنے جُوئے کو توڑ ڈالا اور اپنے بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے اور کہا کہ مَیں تابِع نہ رہُوں گی۔ ہاں ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے تُو بدکاری کے لِئے لیٹ گئی۔


مَیں نے بے فائِدہ تُمہارے بیٹوں کو پِیٹا۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ تُمہاری ہی تلوار پھاڑنے والے شیرِ بَبر کی طرح تُمہارے نبِیوں کو کھا گئی۔


تُم نے اِس شہر میں بُہتوں کو قتل کِیا بلکہ اُس کی سڑکوں کو مقتُولوں سے بھر دِیا ہے۔


جِس میں اُس کے نبِیوں نے سازِش کی ہے۔ شِکار کو پھاڑتے ہُوئے گرجنے والے شیرِ بَبر کی مانِند وہ جانوں کو کھا گئے ہیں۔ وہ مال اور قِیمتی چِیزوں کو چِھین لیتے ہیں۔ اُنہوں نے اُس میں بُہت سی عَورتوں کو بیوہ بنا دِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات