Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:66 - کِتابِ مُقادّس

66 قہر سے اُن کو رگید اور رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

66 اَے یَاہوِہ آسمان سے اَپنے قہر میں اُن کا تعاقب کرکے روئے زمین پر اُنہیں فنا کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

66 उन पर अपना पूरा ग़ज़ब नाज़िल कर! जब तक वह तेरे आसमान के नीचे से ग़ायब न हो जाएँ उनका ताक़्क़ुब करता रह!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

66 اُن پر اپنا پورا غضب نازل کر! جب تک وہ تیرے آسمان کے نیچے سے غائب نہ ہو جائیں اُن کا تعاقب کرتا رہ!

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:66
14 حوالہ جات  

جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں


تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا۔ تُو نے قتل کِیا اور رحم نہ کِیا۔


تُم اُن سے یُوں کہنا کہ یہ معبُود جِنہوں نے آسمان اور زمِین کو نہیں بنایا زمِین پر سے اور آسمان کے نِیچے سے نیست ہو جائیں گے۔


اِس لِئے جب خُداوند تیرا خُدا اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا مِیراث کے طَور پر تُجھ کو قبضہ کرنے کو دیتا ہے تیرے سب دُشمنوں سے جو آس پاس ہیں تُجھ کو راحت بخشے تو تُو عمالیقِیوں کے نام و نِشان کو صفحۂِ روزگار سے مِٹا دینا۔ تُو اِس بات کو نہ بُھولنا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


آسمان تو خُداوند کا آسمان ہے لیکن زمِین اُس نے بنی آدمؔ کو دی ہے۔


اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گا تو تیرے فرزندوں کی نسل سے بے وفائی کرتا۔


اُن کی راہ اندھیری اور پِھسلنی ہو جائے۔ اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو رگیدتا جائے۔


اور خُداوند نے یہ تو نہیں فرمایا تھا کہ مَیں رُویِ زمِین پر سے اِسرائیلؔ کا نام مِٹا دُوں گا۔ سو اُس نے اُن کو یہُوآؔس کے بیٹے یرُبعاؔم کے وسِیلہ سے رہائی دی۔


پر خُداوند اُسے مُعاف نہیں کرے گا بلکہ اُس وقت خُداوند کا قہر اور اُس کی غَیرت اُس آدمی پر برانگیختہ ہو گی اور سب لَعنتیں جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں اُس پر پڑیں گی اور خُداوند اُس کے نام کو صفحۂِ روزگار سے مِٹا دے گا۔


اور وہ اُن کے بادشاہوں کو تیرے قابُو میں کر دے گا اور تُو اُن کا نام صفحۂِ روزگار سے مِٹا ڈالے گا اور کوئی مَرد تیرا سامنا نہ کر سکے گا یہاں تک کہ تُو اُن کو نابُود کر دے گا۔


وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے ہوا کے آگے بُھوسا اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو ہانکتا رہے۔


اَے خُداوند! تُو جانتا ہے مُجھے یاد فرما اور مُجھ پر شفقت کر اور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لے۔ تُو برداشت کرتے کرتے مُجھے نہ اُٹھا لے۔ جان رکھ کہ مَیں نے تیری خاطِر ملامت اُٹھائی ہے۔


اِسرائیل نے بھلائی کو ترک کر دِیا۔ دُشمن اُس کا پِیچھا کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات