Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:59 - کِتابِ مُقادّس

59 اَے خُداوند تُو نے میری مظلُومی دیکھی۔ میرا اِنصاف کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

59 اَے یَاہوِہ، آپ نے وہ نااِنصافی دیکھی جو میرے ساتھ ہُوئی۔ میری حمایت کریں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

59 ऐ रब, जो ज़ुल्म मुझ पर हुआ वह तुझे साफ़ नज़र आता है। अब मेरा इनसाफ़ कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

59 اے رب، جو ظلم مجھ پر ہوا وہ تجھے صاف نظر آتا ہے۔ اب میرا انصاف کر!

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:59
16 حوالہ جات  

اَے خُدا میرا اِنصاف کر اور بے دِین قَوم کے مُقابلہ میں میری وکالت کر اور دغاباز اور بے اِنصاف آدمی سے مُجھے چُھڑا۔


نہ وہ گالِیاں کھا کر گالی دیتا تھا اور نہ دُکھ پا کر کِسی کو دھمکاتا تھا بلکہ اپنے آپ کو سچّے اِنصاف کرنے والے کے سپُرد کرتا تھا۔


اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ۔ جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔


اَے خُداوند میرا اِنصاف کر کیونکہ مَیں راستی سے چلتا رہا ہُوں اور مَیں نے خُداوند پر بے لغزِش توکُّل کِیا ہے۔


کیونکہ تُو نے میرے حق کی اور میرے مُعاملہ کی تائِید کی ہے۔ تُو نے تخت پر بَیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کِیا۔


اگر میرے باپ کا خُدا ابرہامؔ کا معبُود جِس کا رُعب اِضحاقؔ مانتا تھا میری طرف نہ ہوتا تو ضرُور ہی تُو اب مُجھے خالی ہاتھ جانے دیتا۔ خُدا نے میری مُصِیبت اور میرے ہاتھوں کی محنت دیکھی ہے اور کل رات تُجھے ڈانٹا بھی۔


اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگ اور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُداوند!


اَے میری ماں مُجھ پر افسوس کہ مَیں تُجھ سے تمام دُنیا کے لِئے لڑاکا آدمی اور جھگڑالُو شخص پَیدا ہُؤا! مَیں نے تو نہ سُود پر قرض دِیا اور نہ قرض لِیا تَو بھی اُن میں سے ہر ایک مُجھ پر لَعنت کرتا ہے۔


تب راخِلؔ نے کہا کہ خُدا نے میرا اِنصاف کِیا اور میری فریاد بھی سُنی اور مُجھ کو بیٹا بخشا اِس لِئے اُس نے اُس کا نام دانؔ رکھّا۔


تُو نے دیکھ لِیا ہے کیونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بیکس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔


اور کِسی آدمی کا مُقدّمہ بِگاڑنا خُداوند دیکھ نہیں سکتا۔


تُو نے میرے خِلاف اُن کے تمام اِنتقام اور سب منصُوبوں کو دیکھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات