Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:32 - کِتابِ مُقادّس

32 کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تَو بھی اپنی شفقت کی فراوانی سے رحم کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 حالانکہ وہ دُکھ دیتے ہیں، پھر بھی وہ رحم کریں گے، کیونکہ اُن کی شفقت عظیم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 उस की शफ़क़त इतनी अज़ीम है कि गो वह कभी इनसान को दुख पहुँचाए तो भी वह आख़िरकार उस पर दुबारा रहम करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 اُس کی شفقت اِتنی عظیم ہے کہ گو وہ کبھی انسان کو دُکھ پہنچائے توبھی وہ آخرکار اُس پر دوبارہ رحم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:32
15 حوالہ جات  

لیکن وہ رحِیم ہو کر بدکاری مُعاف کرتا ہے اور ہلاک نہیں کرتا بلکہ بارہا اپنے قہر کو روک لیتا ہے اور اپنے پُورے غضب کو بھڑکنے نہیں دیتا


کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے اُسی قدر اُس کی شفقت اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔


کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے۔ اُس کا کرم عُمر بھر کا۔ رات کو شاید رونا پڑے پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔


اَے اِفرائِیم مَیں تُجھ سے کیونکر دست بردار ہو جاؤُں؟ اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیونکر ترک کرُوں؟ مَیں کیونکر تُجھے ادمہ کی مانِند کرُوں اور ضِبوئِیم کی مانِند بناؤُں؟ میرا دِل مُجھ میں پیچ کھاتا ہے۔ میری شفقت مَوجزن ہے۔


اور وہ اجنبی معبُودوں کو اپنے بِیچ سے دُور کر کے خُداوند کی پرستِش کرنے لگے۔ تب اُس کا جی اِسرائیلؔ کی پریشانی سے غمگِین ہُؤا۔


اور خُداوند نے کہا مَیں نے اپنے لوگوں کی تکلِیف جو مِصرؔ میں ہیں خُوب دیکھی اور اُن کی فریاد جو بیگار لینے والوں کے سبب سے ہے سُنی اور مَیں اُن کے دُکھوں کو جانتا ہُوں۔


پس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو ترس آیا اور دَوڑ کر اُس کو گلے لگا لِیا اور چُوما۔


کیا اِفرائِیم میرا پِیارا بیٹا ہے؟ کیا وہ پسندِیدہ فرزند ہے؟ کیونکہ جب جب مَیں اُس کے خِلاف کُچھ کہتا ہُوں تو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لِئے میرا دِل اُس کے لِئے بیتاب ہے۔ مَیں یقِیناً اُس پر رحمت کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور خُداوند اُن پر مِہربان ہُؤا اور اُس نے اُن پر ترس کھایا اور اُس عہد کے سبب سے جو اُس نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوب سے باندھا تھا اُن کی طرف اِلتِفات کی اور نہ چاہا کہ اُن کو ہلاک کرے اور اب بھی اُن کو اپنے حضُور سے دُور نہ کِیا۔


یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔


اور ایک مُدّ ت کے بعد یُوں ہُؤا کہ مِصرؔ کا بادشاہ مَر گیا اور بنی اِسرائیل اپنی غُلامی کے سبب سے آہ بھرنے لگے اور روئے اور اُن کا رونا جو اُن کی غُلامی کے باعِث تھا خُدا تک پُہنچا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگرچہ وہ زبردست اور بُہت سے ہوں تَو بھی وہ کاٹے جائیں گے اور وہ برباد ہو جائے گا۔ اگرچہ مَیں نے تُجھے دُکھ دِیا تَو بھی پِھر کبھی تُجھے دُکھ نہ دُوں گا۔


تُو نے عدل کے ساتھ اُس کو نِکالتے وقت اُس سے حُجّت کی۔ اُس نے مشرِقی ہوا کے دِن اپنے سخت طُوفان سے اُس کو نِکال دِیا۔


مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھے چھوڑ دِیا لیکن رحمت کی فراوانی سے تُجھے لے لُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات