Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اُس نے میری راہیں کج کر دِیں اور مُجھے ریزہ ریزہ کر کے برباد کر دیا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُنہُوں نے مُجھے راہ سے گھسیٹا اَور میری دھجّیاں اُڑا دیں اَور بے سہارا چھوڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उसने मुझे सहीह रास्ते से भटका दिया, फिर मुझे फाड़कर बेसहारा छोड़ दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس نے مجھے صحیح راستے سے بھٹکا دیا، پھر مجھے پھاڑ کر بےسہارا چھوڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:11
20 حوالہ جات  

آؤ ہم خُداوند کی طرف رجُوع کریں کیونکہ اُسی نے پھاڑا ہے اور وُہی ہم کو شِفا بخشے گا۔ اُسی نے مارا ہے اور وُہی ہماری مرہم پٹّی کرے گا۔


اُس نے عالَمِ بالا سے میری ہڈِّیوں میں آگ بھیجی اور وہ اُن پر غالِب آئی۔ اُس نے میرے پاؤں کے لِئے دام بِچھایا۔ اُس نے مُجھے پِیچھے لَوٹایا۔ اُس نے مُجھے دِن بھر وِیران و بیتاب کِیا۔


اور اپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اور روتے ہُوئے اور ماتم کرتے ہُوئے چِلاّ چِلاّ کر کہیں گے افسوس! افسوس! وہ بڑا شہر جِس کی دَولت سے سمُندر کے سب جہاز والے دَولت مند ہو گئے گھڑی ہی بھر میں اُجڑ گیا۔


دیکھو تُمہارا گھر تُمہارے لِئے وِیران چھوڑا جاتا ہے۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی قَوموں اور اُمّتوں میں اَیسا ہو گا جَیسے شیرِ بَبر جنگل کے جانوروں میں اور جوان شیر بھیڑوں کے گلّہ میں۔ جب وہ اُن کے درمِیان سے گُذرتا ہے تو پایمال کرتا اور پھاڑتا ہے اور کوئی چُھڑا نہیں سکتا۔


اُس نے کہا کہ چَوتھا حَیوان دُنیا کی چَوتھی سلطنت ہے جو تمام سلطنتوں سے مُختلِف ہے اور تمام زمِین کو نِگل جائے گی اور اُسے لتاڑ کر ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گی۔


اور اِس مُلک میں جِس کی بابت تُم کہتے ہو کہ وہ وِیران ہے۔ وہاں نہ اِنسان ہے نہ حَیوان۔ وہ کسدیوں کے حوالہ کِیا گیا۔ پِھر کھیت خرِیدے جائیں گے۔


اور مَیں اِس شہر کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا۔ ہر ایک جو اِدھر سے گُذرے دنگ ہو گا اور اُس کی سب آفتوں کے سبب سے سُسکارے گا۔


اَے یروشلیِم! تربِیّت پذِیر ہو تا نہ ہو کہ میرا دِل تُجھ سے ہٹ جائے۔ نہ ہو کہ مَیں تُجھے وِیران اور غَیر آباد زمِین بنا دُوں۔


اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔


اُس کے پھاٹک ماتم اور نَوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بَیٹھے گی۔


اب اَے خُدا کو بُھولنے والو! اِسے سوچ لو۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُم کو پھاڑ ڈالُوں اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو۔


پر اُس نے تو مُجھے بیزار کر ڈالا ہے۔ تُو نے میرے سارے جتھے کو تباہ کر دِیا ہے۔


اِسی سبب سے مُجھ میں میری جان نِڈھال ہے اور میرا دِل مُجھ میں بیکل ہے۔


اور مَیں چار چِیزوں کو اُن پر مُسلّط کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔ تلوار کو کہ قتل کرے اور کُتّوں کو کہ پھاڑ ڈالیں اور آسمانی پرِندوں کو اور زمِین کے درِندوں کو کہ نِگل جائیں اور ہلاک کریں۔


وہ میرے لِئے گھات میں بَیٹھا ہُؤا رِیچھ اور کمِین گاہ کا شیرِ بَبر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات