نوحہ یرمیاہ 2:8 - کِتابِ مُقادّس8 خُداوند نے دُخترِ صِیُّون کی فصِیل گِرانے کا اِرادہ کِیا ہے۔ اُس نے ڈوری ڈالی ہے اور برباد کرنے سے دست بردار نہیں ہُؤا۔ اُس نے فصِیل اور دِیوار کو مغمُوم کِیا۔ وہ باہم ماتم کرتی ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ8 یَاہوِہ نے دخترِ صِیّونؔ کی فصیل گرانے کا اِرادہ کیا ہے۔ اُنہُوں نے ماپنے والا فیتہ لے لیا ہے اَور اُسے برباد کرنے سے اَپنا ہاتھ نہیں روکا۔ اُنہُوں نے فصیل اَور دیوار کو منہدم کیا؛ وہ مِل کر ماتم کرتی ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस8 रब ने फ़ैसला किया कि सिय्यून बेटी की फ़सील को गिरा दिया जाए। उसने फ़ीते से दीवारों को नाप नापकर अपने हाथ को न रोका जब तक सब कुछ तबाह न हो गया। तब क़िलाबंदी के पुश्ते और फ़सील मातम करते करते ज़ाया हो गए। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 رب نے فیصلہ کیا کہ صیون بیٹی کی فصیل کو گرا دیا جائے۔ اُس نے فیتے سے دیواروں کو ناپ ناپ کر اپنے ہاتھ کو نہ روکا جب تک سب کچھ تباہ نہ ہو گیا۔ تب قلعہ بندی کے پُشتے اور فصیل ماتم کرتے کرتے ضائع ہو گئے۔ باب دیکھیں |