Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 2:11 - کِتابِ مُقادّس

11 میری آنکھیں روتے روتے دُھندلا گئِیں۔ میرے اندر پیچ و تاب ہے۔ میری دُخترِ قَوم کی بربادی کے باعِث میرا کلیجہ نِکل آیا۔ کیونکہ چھوٹے بچّے اور شِیر خوار شہر کے کوچُوں میں بے ہوش ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں، میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں، چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے، اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّے شہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیں اِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मेरी आँखें रो रोकर थक गई हैं, शदीद दर्द ने मेरे दिल को बेहाल कर दिया है। क्योंकि मेरी क़ौम नेस्त हो गई है। शहर के चौकों में बच्चे पज़मुरदा हालत में फिर रहे हैं, शीरख़ार बच्चे ग़श खा रहे हैं। यह देखकर मेरा कलेजा फट रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 میری آنکھیں رو رو کر تھک گئی ہیں، شدید درد نے میرے دل کو بےحال کر دیا ہے۔ کیونکہ میری قوم نیست ہو گئی ہے۔ شہر کے چوکوں میں بچے پژمُردہ حالت میں پھر رہے ہیں، شیرخوار بچے غش کھا رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر میرا کلیجا پھٹ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 2:11
26 حوالہ جات  

اَے خُداوند دیکھ مَیں تباہ حال ہُوں۔ میرے اندر پیچ و تاب ہے۔ میرا دِل میرے اندر مُضطرِب ہے کیونکہ مَیں نے سخت بغاوت کی ہے باہر تلوار بے اَولاد کرتی ہے اور گھر میں مَوت کا سامنا ہے


اِسی لِئے مَیں گِریان ہُوں۔ میری آنکھیں اشکبار ہیں کیونکہ تسلّی دینے والا جو میری جان کو تازہ کرے مُجھ سے دُور ہے۔ میرے بال بچّے بے کس ہیں کیونکہ دُشمن غالِب آ گیا۔


اُس کے تِیرانداز مُجھے چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں۔ وہ میرے گُردوں کو چِیرتا ہے اور رحم نہیں کرتا اور میرے پِت کو زمِین پر بہا دیتا ہے۔


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


اِسی لِئے مَیں نے کہا میری طرف مت دیکھو کیونکہ مَیں زار زار روؤں گا۔ میری تسلّی کی فِکر مت کرو کیونکہ میری دُخترِ قَوم برباد ہو گئی۔


مَیں پانی کی طرح بہہ گیا۔ میری سب ہڈّیاں اُکھڑ گئیِں۔ میرا دِل موم کی مانِند ہو گیا۔ وہ میرے سِینہ میں پِگھل گیا۔


میری آنکھ غم کے مارے بَیٹھی جاتی ہے اور میرے سب مُخالِفوں کے سبب سے دُھندلانے لگی۔


کیونکہ دیکھو وہ دِن آتے ہیں جِن میں کہیں گے مُبارک ہیں بانجھیں اور وہ رحِم جو باروَر نہ ہُوئے اور وہ چھاتِیاں جِنہوں نے دُودھ نہ پِلایا۔


اور اب خُداوند ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُم کیوں اپنی جانوں سے اَیسی بڑی بدی کرتے ہو کہ یہُوداؔہ میں سے مَرد و زن اور طِفل و شِیرخوار کاٹ ڈالے جائیں اور تُمہارا کوئی باقی نہ رہے۔


اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔


دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلک سے آتی ہے۔ کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟ کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟ اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سے اور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضب ناک کِیا؟


مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں اپنے خُدا کے اِنتظار میں پتھرا گئِیں۔


اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ میری آنکھ بلکہ میری جان اور میرا جِسم سب رنج کے مارے گُھلے جاتے ہیں۔


تب داؤُد اور اُس کے ساتھ کے لوگ چِلاّ چِلاّ کر رونے لگے یہاں تک کہ اُن میں رونے کی طاقت نہ رہی۔


مَیں ابابِیل اور سارس کی طرح چِیں چِیں کرتا رہا۔ مَیں کبُوتر کی طرح کُڑھتا رہا۔ میری آنکھیں اُوپر دیکھتے دیکھتے پتّھرا گئِیں۔ اَے خُداوند! مَیں بے کس ہُوں۔ تُو میرا کفِیل ہو۔


میری انتڑِیاں اُبل رہی ہیں اور آرام نہیں پاتِیں۔ مُجھ پر مُصِیبت کے دِن آ پڑے ہیں۔


مَیں نحیِف اور نِہایت کُچلا ہُؤا ہُوں اور دِل کی بے چینی کے سبب سے کراہتا رہا۔


تیرے کلام کے اِنتظار میں میری آنکھیں رہ گئِیں۔ مَیں یہی کہتا رہا کہ تُو مُجھے کب تسلّی دے گا؟


اِسی لِئے ہمارے دِل بیتاب ہیں۔ اِن ہی باتوں کے باعِث ہماری آنکھیں دُھندلا گئیں


تیرے بیٹے ہر کُوچہ کے مدخل میں اَیسے بے ہوش پڑے ہیں جَیسے ہرن دَام میں۔ وہ خُداوند کے غضب اور تیرے خُدا کی دھمکی سے بے خُود ہیں۔


اُس کے سب باشِندے کراہتے اور روٹی ڈُھونڈتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی نفِیس چِیزیں دے ڈالِیں تاکہ روٹی سے تازہ دَم ہوں۔ اے خُداوند مُجھ پر نظر کر کیونکہ مَیں ذلِیل ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات