Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:4 - کِتابِ مُقادّس

4 صِیُّون کی راہیں ماتم کرتی ہیں کیونکہ عِید کے لِئے کوئی نہیں آتا۔ اُس کے سب پھاٹک سُنسان ہیں۔ اُس کے کاہِن آہیں بھرتے ہیں۔ اُس کی کُنواریاں مُصِیبت زدہ ہیں اور وہ خُود غمگِین ہے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 صِیّونؔ کی راہیں ماتم کرتی ہیں، کیونکہ اُس کی مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے کویٔی نہیں آتا۔ اُس کے تمام پھاٹک ویران پڑے ہیں، اُس کے کاہِنؔ آہیں بھرتے ہیں، اُس کی دوشیزائیں مُصیبت زدہ ہیں، اَور وہ شدید تکلیف میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 सिय्यून की राहें मातमज़दा हैं, क्योंकि कोई ईद मनाने के लिए नहीं आता। शहर के तमाम दरवाज़े वीरानो-सुनसान हैं। उसके इमाम आहें भर रहे, उस की कुँवारियाँ ग़म खा रही हैं और उसे ख़ुद शदीद तलख़ी महसूस हो रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 صیون کی راہیں ماتم زدہ ہیں، کیونکہ کوئی عید منانے کے لئے نہیں آتا۔ شہر کے تمام دروازے ویران و سنسان ہیں۔ اُس کے امام آہیں بھر رہے، اُس کی کنواریاں غم کھا رہی ہیں اور اُسے خود شدید تلخی محسوس ہو رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:4
19 حوالہ جات  

مَیں یروشلیِم کو کھنڈر اور گِیدڑوں کا مسکن بنا دُوں گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کو اَیسا وِیران کرُوں گا کہ کوئی باشِندہ نہ رہے گا۔


یہُوداؔہ ماتم کرتا ہے اور اُس کے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے۔ وہ ماتمی لِباس میں خاک پر بَیٹھے ہیں اور یروشلیِم کا نالہ بُلند ہُؤا ہے۔


دیکھ شِمال کے مُلک سے بڑے غَوغا اور ہنگامہ کی آواز آتی ہے تاکہ یہُوداؔہ کے شہروں کو اُجاڑ کر گِیدڑوں کا مسکن بنائے۔


اِس لِئے صِیُّون تُمہارے ہی سبب سے کھیت کی طرح جَوتا جائے گا اور یروشلیِم کھنڈر ہو جائے گا اور اِس گھر کا پہاڑ جنگل کی اُونچی جگہوں کی مانِند ہو گا۔


جوانوں نے چکّی پِیسی۔ اور بچّوں نے گِرتے پڑتے لکڑِیاں ڈھوئِیں۔


اُس کے پھاٹک ماتم اور نَوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بَیٹھے گی۔


اُنہوں نے میری آہیں سُنی ہیں۔ مُجھے تسلّی دینے والا کوئی نہیں۔ میرے سب دُشمنوں نے میری مُصِیبت سُنی۔ وہ خُوش ہیں کہ تُو نے اَیسا کِیا۔ تُو وہ دِن لائے گا جِس کا تُو نے اِعلان کِیا ہے اور وہ میری مانِند ہو جائیں گے۔


جنگلی درِندے تُمہارے درمِیان چھوڑ دُوں گا جو تُم کو بے اَولاد کر دیں گے اور تُمہارے چَوپایوں کو نیست کریں گے اور تُمہارا شُمار گھٹا دیں گے اور تُمہاری سڑکیں سُونی پڑ جائیں گی۔


بزُرگ پھاٹکوں پر دِکھائی نہیں دیتے۔ جوانوں کی نغمہ پردازی سُنائی نہیں دیتی۔


اور خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے بعلِیم کے ایّام کے لِئے سزا دُوں گا جِن میں اُس نے اُن کے لِئے بخُور جلایا جب وہ بالِیوں اور زیوروں سے آراستہ ہو کر اپنے یاروں کے پِیچھے گئی اور مُجھے بُھول گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات