Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اُن کی تمام شرارت تیرے سامنے آئے۔ اُن سے وُہی کر جو تُو نے میری تمام خطاؤں کے باعِث مُجھ سے کِیا ہے۔ کیونکہ میری آہیں بے شُمار ہیں اور میرا دِل نِڈھال ہے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ”اُن کی تمام شرارت آپ کے سامنے آئے؛ میرے تمام گُناہوں کے باعث جَیسا سلُوک آپ نے مُجھ سے کیا ہے وَیسا ہی اُن کے ساتھ کریں۔ میری آہوں کا شُمار نہیں اَور میرا دِل نڈھال ہو چُکاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उनकी तमाम बुरी हरकतें तेरे सामने आएँ। उनसे यों निपट ले जिस तरह तूने मेरे गुनाहों के जवाब में मुझसे निपट लिया है। क्योंकि आहें भरते भरते मेरा दिल निढाल हो गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُن کی تمام بُری حرکتیں تیرے سامنے آئیں۔ اُن سے یوں نپٹ لے جس طرح تُو نے میرے گناہوں کے جواب میں مجھ سے نپٹ لیا ہے۔ کیونکہ آہیں بھرتے بھرتے میرا دل نڈھال ہو گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:22
16 حوالہ جات  

کاش کہ مَیں غم سے تسلّی پاتا! میرا دِل مُجھ میں سُست ہو گیا۔


اور وہ بڑی آواز سے چِلاّ کر بولِیں کہ اَے مالِک! اَے قدُّوس و برحق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے رہنے والوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟


پس مَیں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اُن مُصِیبتوں کے سبب سے جو تُمہاری خاطِر سہتا ہُوں ہمّت نہ ہارو کیونکہ وہ تُمہارے لِئے عِزّت کا باعِث ہیں۔


کیونکہ جب ہرے درخت کے ساتھ اَیسا کرتے ہیں تو سُوکھے کے ساتھ کیا کُچھ نہ کِیا جائے گا؟


اِسی لِئے ہمارے دِل بیتاب ہیں۔ اِن ہی باتوں کے باعِث ہماری آنکھیں دُھندلا گئیں


اُس نے عالَمِ بالا سے میری ہڈِّیوں میں آگ بھیجی اور وہ اُن پر غالِب آئی۔ اُس نے میرے پاؤں کے لِئے دام بِچھایا۔ اُس نے مُجھے پِیچھے لَوٹایا۔ اُس نے مُجھے دِن بھر وِیران و بیتاب کِیا۔


صِیُّون کے رہنے والے کہیں گے جو سِتم ہم پر اور ہمارے لوگوں پر ہُؤا بابل پر ہو اور یروشلیِم کہے گا میرا خُون اہلِ کسدِستان پر ہو۔


پر اَے خُداوند تُو اُن کی سب سازِشوں کو جو اُنہوں نے میرے قتل پر کِیں جانتا ہے۔ اُن کی بدکرداری کو مُعاف نہ کر اور اُن کے گُناہ کو اپنی نظر سے دُور نہ کر بلکہ وہ تیرے حضُور پست ہوں۔ اپنے قہر کے وقت تُو اُن سے یُوں ہی کر۔


اَے خُداوند! اُن قَوموں پر جو تُجھے نہیں جانتِیں اور اُن گھرانوں پر جو تیرا نام نہیں لیتے اپنا قہر اُنڈیل دے کیونکہ وہ یعقُوب کو کھا گئے۔ وہ اُسے نِگل گئے اور چٹ کر گئے اور اُس کے مسکن کو اُجاڑ دِیا۔


اِس لِئے سب ہاتھ ڈِھیلے ہوں گے اور ہر ایک کا دِل پِگھل جائے گا۔


اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔


قَومیں کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟ تیرے بندوں کے بہائے ہُوئے خُون کا بدلہ ہماری آنکھوں کے سامنے قَوموں پر واضِح ہو جائے۔


تَو بھی وہ سب جو تُجھے نِگلتے ہیں نِگلے جائیں گے اور تیرے سب دُشمن اَسِیری میں جائیں گے اور جو تُجھے غارت کرتے ہیں خُود غارت ہوں گے اور مَیں اُن سب کو جو تُجھے لُوٹتے ہیں لُٹا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات