Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:17 - کِتابِ مُقادّس

17 صِیُّون نے ہاتھ پَھیلائے۔ اُسے تسلّی دینے والا کوئی نہیں یعقُوبؔ کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ اُس کے اِردگِرد والے اُس کے دُشمن ہوں۔ یروشلیِم اُن کے درمِیان نجاست کی مانِند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 صِیّونؔ اَپنے ہاتھ پھیلائے ہُوئے ہے، لیکن اُسے تسلّی دینے والا کویٔی نہیں۔ یَاہوِہ نے یعقوب کے بارے میں حُکم دیا ہے کہ اُس کے ہمسائے اُس کے دُشمن بَن جایٔیں؛ یروشلیمؔ، اُن کے درمیان ناپاکی بَن گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 सिय्यून बेटी अपने हाथ फैलाती है, लेकिन कोई नहीं है जो उसे तसल्ली दे। रब के हुक्म पर याक़ूब के पड़ोसी उसके दुश्मन बन गए हैं। यरूशलम उनके दरमियान घिनौनी चीज़ बन गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 صیون بیٹی اپنے ہاتھ پھیلاتی ہے، لیکن کوئی نہیں ہے جو اُسے تسلی دے۔ رب کے حکم پر یعقوب کے پڑوسی اُس کے دشمن بن گئے ہیں۔ یروشلم اُن کے درمیان گھنونی چیز بن گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:17
29 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


جب تُم اپنے ہاتھ پَھیلاؤ گے تو مَیں تُم سے آنکھ پھیر لُوں گا۔ ہاں جب تُم دُعا پر دُعا کرو گے تو مَیں نہ سنُوں گا۔ تُمہارے ہاتھ تو خُون آلُودہ ہیں۔


اُس کی نجاست اُس کے دامن میں ہے۔ اُس نے اپنے انجام کا خیال نہ کِیا۔ اِس لِئے وہ نِہایت پست ہُؤا اور اُسے تسلّی دینے والا کوئی نہ رہا اَے خُداوند میری مُصِیبت پر نظر کر کیونکہ دُشمن نے گھمنڈ کِیا ہے


مَیں نے اپنے دوستوں کو پُکارا۔ اُنہوں نے مُجھے دغا دی میرے کاہِن اور بزُرگ اپنی جان کو تازہ کرنے کے لِئے شہر میں کھانا ڈُھونڈتے ڈُھونڈتے ہلاک ہو گئے۔


اِسی لِئے مَیں گِریان ہُوں۔ میری آنکھیں اشکبار ہیں کیونکہ تسلّی دینے والا جو میری جان کو تازہ کرے مُجھ سے دُور ہے۔ میرے بال بچّے بے کس ہیں کیونکہ دُشمن غالِب آ گیا۔


اور اُس کی سلطنت کے نویں برس کے دسویں مہِینے کے دسویں دِن یُوں ہُؤا کہ شاہِ بابل نبوکدؔنضر نے اپنی ساری فَوج سمیت یروشلیِم پر چڑھائی کی اور اُس کے مُقابِل خَیمہ زن ہُؤا اور اُنہوں نے اُس کے مُقابِل گِرداگِرد حصار بنائے۔


اِسرائیل نِگلا گیا۔ اب وہ قَوموں کے درمِیان ناپسندِیدہ برتن کی مانِند ہوں گے۔


کہ اَے آدمؔ زاد جب بنی اِسرائیل اپنے مُلک میں بستے تھے اُنہوں نے اپنی روِش اور اپنے اعمال سے اُس کو ناپاک کِیا۔ اُن کی روِش میرے نزدِیک عَورت کی ناپاکی کی حالت کی مانِند تھی۔


وہ اُن کو پُکار کر کہتے تھے دُور رہو ناپاک! دُور رہو دُور رہو! چُھونا مَت! جب وہ بھاگ جاتے اور آوارہ پِھرتے تو لوگ کہتے تھے اب یہ یہاں نہ رہیں گے


اُنہوں نے میری آہیں سُنی ہیں۔ مُجھے تسلّی دینے والا کوئی نہیں۔ میرے سب دُشمنوں نے میری مُصِیبت سُنی۔ وہ خُوش ہیں کہ تُو نے اَیسا کِیا۔ تُو وہ دِن لائے گا جِس کا تُو نے اِعلان کِیا ہے اور وہ میری مانِند ہو جائیں گے۔


وہ رات کو زار زار روتی ہے۔ اُس کے آنسُو رُخساروں پر بہتے ہیں۔ اُس کے چاہنے والوں میں کوئی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سب دوستوں نے اُسے دغا دی۔ وہ اُس کے دُشمن ہو گئے۔


دیکھو مَیں حُکم کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور اُن کو پِھر اِس شہر کی طرف واپس لاؤُں گا اور وہ اِس سے لڑیں گے اور فتح کر کے آگ سے جلائیں گے اور مَیں یہُوداؔہ کے شہروں کو وِیران کر دُوں گا کہ غَیر آباد ہوں۔


اور اِس مُلک کے چھوٹے بڑے سب مَر جائیں گے۔ نہ وہ دفن کِئے جائیں گے نہ لوگ اُن پر ماتم کریں گے اور نہ کوئی اُن کے لِئے زخمی ہو گا نہ سر مُنڈائے گا۔


چرواہے اپنے گلّوں کو لے کر اُس کے پاس آئیں گے اور گِرداگِرد اُس کے مُقابِل خَیمے کھڑے کریں گے۔ ہر ایک اپنی جگہ میں چرائے گا۔


تو جو دُعا اور مُناجات کِسی ایک شخص یا تیری قَوم اِسرائیلؔ کی طرف سے ہو جِن میں سے ہر شخص اپنے دِل کا دُکھ جان کر اپنے ہاتھ اِس گھر کی طرف پَھیلائے۔


اور سُلیماؔن نے اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کے رُوبرُو خُداوند کے مذبح کے آگے کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پَھیلائے۔


کاش کہ مَیں غم سے تسلّی پاتا! میرا دِل مُجھ میں سُست ہو گیا۔


کیا میری مِیراث میرے لِئے ابلق شِکاری پرِندہ ہے؟ کیا شِکاری پرِندے اُس کو چاروں طرف گھیرے ہیں؟ آؤ سب دشتی درِندوں کو جمع کرو۔ اُن کو لاؤ کہ وہ کھا جائیں۔


یروشلیِم سخت گُناہ کر کے نِجس ہو گیا۔ جو اُس کی تعظِیم کرتے تھے سب اُسے حقِیر جانتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے اُس کی برہنگی دیکھی۔ ہاں وہ خُود آہیں بھرتا اور مُنہ پھیر لیتا ہے۔


تب مَیں نے پِھر کر اُس تمام ظُلم پر جو دُنیا میں ہوتا ہے نظر کی اور مظلُوموں کے آنسُوؤں کو دیکھا اور اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا اور اُن پر ظُلم کرنے والے زبردست تھے پر اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا۔


اَے مُصِیبت زدہ اور طُوفان کی ماری اور تسلّی سے محرُوم! دیکھ مَیں تیرے پتّھروں کو سِیاہ ریختہ میں لگاؤُں گا اور تیری بُنیاد نِیلم سے ڈالُوں گا۔


اب اَے یروشلیِم کَون تُجھ پر رحم کرے گا؟ کَون تیرا ہمدرد ہو گا؟ یا کَون تیری طرف آئے گا کہ تیری خَیر و عافِیّت پُوچھے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات