Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 7:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور اُسی رات خُداوند نے اُس سے کہا کہ اُٹھ اور نِیچے لشکر گاہ میں اُتر جا کیونکہ مَیں نے اُسے تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اُسی رات یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اُٹھ اَور نیچے اُتر کر پر چڑھائی کر کیونکہ مَیں اُسے تیرے ہاتھ میں دے دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जब रात हुई तो रब जिदौन से हमकलाम हुआ, “उठ, मिदियानी ख़ैमागाह के पास उतरकर उस पर हमला कर, क्योंकि मैं उसे तेरे हाथ में दे दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جب رات ہوئی تو رب جدعون سے ہم کلام ہوا، ”اُٹھ، مِدیانی خیمہ گاہ کے پاس اُتر کر اُس پر حملہ کر، کیونکہ مَیں اُسے تیرے ہاتھ میں دے دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 7:9
23 حوالہ جات  

اُس نے اُن کو کہا میرے پِیچھے پِیچھے چلے چلو کیونکہ خُداوند نے تُمہارے دُشمنوں یعنی موآبِیوں کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔ سو اُنہوں نے اُس کے پِیچھے پِیچھے جا کر یَردؔن کے گھاٹوں کو جو موآب کی طرف تھے اپنے قبضہ میں کر لِیا اور ایک کو بھی پار اُترنے نہ دِیا۔


کیونکہ خُدا جِس کا مَیں ہُوں اور جِس کی عِبادت بھی کرتا ہُوں اُس کے فرِشتہ نے اِسی رات کو میرے پاس آ کر۔


جب وہ روانہ ہو گئے تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے یُوسفؔ کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا اُٹھ۔ بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مِصرؔ کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تُجھ سے نہ کہُوں وہیں رہنا کیونکہ ہیرودؔیس اِس بچّے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اِسے ہلاک کرے۔


وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اَے یُوسفؔ اِبنِ داؤُد! اپنی بِیوی مریمؔ کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے ہے۔


رات کی رویتوں کے خیالوں کے درمِیان جب لوگوں کو گہری نِیند آتی ہے۔


تُم کو اِس جگہ میں لڑنا نہیں پڑے گا۔ اَے یہُوداؔہ اور یروشلیِم! تُم قطار باندھ کر چُپ چاپ کھڑے رہنا اور خُداوند کی نجات جو تُمہارے ساتھ ہے دیکھنا۔ خَوف نہ کرو اور ہِراسان نہ ہو۔ کل اُن کے مُقابلہ کو نِکلنا کیونکہ خُداوند تُمہارے ساتھ ہے۔


اور خُداوند کی رُوح اُس پر اُتری اور وہ اِسرائیلؔ کا قاضی ہُؤا اور جنگ کے لِئے نِکلا۔ تب خُداوند نے مسوپتامیہ کے بادشاہ کوشن رِسعتِیم کو اُس کے ہاتھ میں کر دِیا۔ سو اُس کا ہاتھ کوشن رِسعتِیم پر غالِب ہُؤا۔


اور خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر۔ اِس لِئے کہ مَیں نے اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔ اُن میں سے ایک مَرد بھی تیرے سامنے کھڑا نہ رہ سکے گا۔


اور اُنہوں نے یشُوع سے کہا کہ یقِیناً خُداوند نے وہ سارا مُلک ہمارے قبضہ میں کر دِیا ہے کیونکہ اُس مُلک کے سب باشِندے ہمارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔


تب خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر کیونکہ کل اِس وقت مَیں اُن سب کو اِسرائیلیوں کے سامنے مار کر ڈال دُوں گا۔ تُو اُن کے گھوڑوں کی کُونچیں کاٹ ڈالنا اور اُن کے رتھ آگ سے جلا دینا۔


تب اُن لوگوں نے اپنا اپنا توشہ اور نرسِنگا اپنے اپنے ہاتھ میں لِیا اور اُس نے سب اِسرائیلی مَردوں کو اُن کے ڈیروں کی طرف روانہ کر دِیا پر اُن تِین سَو مَردوں کو رکھ لِیا اور مِدیانیوں کی لشکر گاہ اُس کے نِیچے وادی میں تھی۔


لیکن اگر تُو نِیچے جاتے ڈرتا ہے تو تُو اپنے نَوکر فُوراہ کے ساتھ لشکر گاہ میں اُتر جا۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الِیعزر کا بیٹا فِینحاؔس اُن دِنوں اُس کے آگے کھڑا رہتا تھا خُداوند سے پُوچھا کہ مَیں اپنے بھائی بِنیمِین کی اَولاد سے ایک دفعہ اَور لڑنے کو جاؤں یا رہنے دُوں؟ خُداوند نے فرمایا کہ جا۔ مَیں کل اُس کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔


تب یُونتن نے کہا دیکھ ہم اُن لوگوں کے پاس اِس طرف جائیں گے اور اپنے کو اُن کو دِکھائیں گے۔


تب داؤُد نے خُداوند سے پِھر سوال کِیا۔ خُداوند نے جواب دِیا کہ اُٹھ قعیلہ کو جا کیونکہ مَیں فِلستِیوں کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات