قضاۃ 17:3 - کِتابِ مُقادّس3 اور اُس نے چاندی کے وہ گیارہ سَو سِکّے اپنی ماں کو پھیر دِئے۔ تب اُس کی ماں نے کہا مَیں اِس چاندی کو اپنے بیٹے کی خاطِر اپنے ہاتھ سے خُداوند کے لِئے مُقدّس کِئے دیتی ہُوں تاکہ وہ ایک بُت کُھدا ہُؤا اور ایک ڈھالا ہُؤا بنائے۔ سو اب مَیں اِس کو تُجھے پھیر دیتی ہُوں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ3 جَب اُس نے گیارہ سَو ثاقل چاندی اَپنی ماں کو واپس کی تو اُس کی ماں نے کہا، ”میں خُود ہی اَپنے بیٹے کی خاطِر اَپنی چاندی کو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس کئے دیتی ہُوں۔ میں اُسے تُجھے واپس دے رہی ہُوں تاکہ تُو اُس سے ایک مُورت تراش سکے۔“ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस3 मीकाह ने उसे तमाम पैसे वापस कर दिए, और माँ ने एलान किया, “अब से यह चाँदी रब के लिए मख़सूस हो! मैं आपके लिए तराशा और ढाला हुआ बुत बनवाकर चाँदी आपको वापस कर देती हूँ।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن3 میکاہ نے اُسے تمام پیسے واپس کر دیئے، اور ماں نے اعلان کیا، ”اب سے یہ چاندی رب کے لئے مخصوص ہو! مَیں آپ کے لئے تراشا اور ڈھالا ہوا بُت بنوا کر چاندی آپ کو واپس کر دیتی ہوں۔“ باب دیکھیں |
جو بَیل ذبح کرتا ہے اُس کی مانِند ہے جو کِسی آدمی کو مار ڈالتا ہے اور جو برّہ کی قُربانی کرتا ہے اُس کے برابر ہے جو کُتّے کی گردن کاٹتا ہے۔ جو ہدیہ لاتا ہے گویا سُوّر کا لہُو گُذرانتا ہے۔ جو لُبان جلاتا ہے اُس کی مانِند ہے جو بُت کو مُبارک کہتا ہے۔ ہاں اُنہوں نے اپنی اپنی راہیں چُن لِیں اور اُن کے دِل اُن کی نفرتی چِیزوں سے مسرُور ہیں۔