Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 1:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور یشُوع کی مَوت کے بعد یُوں ہُؤا کہ بنی اِسرائیل نے خُداوند سے پُوچھا کہ ہماری طرف سے کنعانِؔیوں سے جنگ کرنے کو پہلے کَون چڑھائی کرے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یہوشُعؔ کی موت کے بعد بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کنعانیوں سے جنگ کے لیٔے ہماری طرف سے پہلے کون چڑھائی کرے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यशुअ की मौत के बाद इसराईलियों ने रब से पूछा, “कौन-सा क़बीला पहले निकलकर कनानियों पर हमला करे?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یشوع کی موت کے بعد اسرائیلیوں نے رب سے پوچھا، ”کون سا قبیلہ پہلے نکل کر کنعانیوں پر حملہ کرے؟“

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 1:1
17 حوالہ جات  

اور بنی اِسرائیل اُٹھ کر بَیت ایل کو گئے اور خُدا سے مشورَت چاہی اور کہنے لگے کہ ہم میں سے کَون بنی بِنیمِین سے لڑنے کو پہلے جائے؟ خُداوند نے فرمایا پہلے یہُوداؔہ جائے۔


وہ الِیعزر کاہِن کے آگے کھڑا ہُؤا کرے جو اُس کی جانِب سے خُداوند کے حضُور اُورِیم کا حُکم دریافت کِیا کرے گا۔ اُسی کے کہنے سے وہ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لوگ نِکلا کریں اور اُسی کے کہنے سے لَوٹا بھی کریں۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الِیعزر کا بیٹا فِینحاؔس اُن دِنوں اُس کے آگے کھڑا رہتا تھا خُداوند سے پُوچھا کہ مَیں اپنے بھائی بِنیمِین کی اَولاد سے ایک دفعہ اَور لڑنے کو جاؤں یا رہنے دُوں؟ خُداوند نے فرمایا کہ جا۔ مَیں کل اُس کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔


اور منسّی نے بھی بَیت شان اور اُس کے قصبوں اور تعناک اور اُس کے قصبوں اور دور اور اُس کے قصبوں کے باشِندوں اور اِبلیعامؔ اور اُس کے قصبوں کے باشِندوں اور مِجدّو اور اُس کے قصبوں کے باشِندوں کو نہ نِکالا بلکہ کنعانی اُس مُلک میں بسے ہی رہے۔


اور تُو عدل کے سِینہ بند میں اُورِیمؔ اور تُمیّمؔ کو رکھنا اور جب ہارُونؔ خُداوند کے حضُور جائے تو یہ اُس کے دِل کے اُوپر ہوں۔ یُوں ہارُون ؔبنی اِسرائیل کے فَیصلہ کو اپنے دِل کے اُوپر خُداوند کے رُوبرُو ہمیشہ لِئے رہے گا۔


اِس لِئے مَیں بھی اب اُن قَوموں میں سے جِن کو یشُوع چھوڑ کر مَرا ہے کِسی کو بھی اِن کے آگے سے دَفع نہیں کرُوں گا۔


مُوسیٰؔ نے اپنے خُسر سے کہا اِس کا سبب یہ ہے کہ لوگ میرے پاس خُدا سے دریافت کرنے کے لِئے آتے ہیں۔


اور نُون کا بیٹا یشُوع خُداوند کا بندہ ایک سَو دس برس کا ہو کر رِحلت کر گیا۔


اور اُنہوں نے اُسی کی مِیراث کی حد پر تِمنت حرس میں اِفراؔئِیم کے کوہِستانی مُلک میں جو کوہِ جعس کے شِمال کی طرف ہے اُس کو دفن کِیا۔


(اور بنی اِسرائیل جا کر شام تک خُداوند کے آگے روتے رہے اور اُنہوں نے خُداوند سے پُوچھا کہ ہم اپنے بھائی بِنیمِین کی اَولاد سے لڑنے کے لِئے پِھر بڑھیں یا نہیں؟ خُداوند نے فرمایا اُس پر چڑھائی کرو)۔


اور بنی اِسرائیل نے اِس سبب سے کہ خُدا کے عہد کا صندُوق اُن دِنوں وہِیں تھا۔


سو اُنہوں نے خُداوند سے پِھر پُوچھا کیا یہاں کِسی اَور آدمی کو بھی آنا ہے؟ خُداوند نے جواب دِیا دیکھو وہ اسباب کے بِیچ چِھپ گیا ہے۔


اور یہُوؔسفط نے شاہِ اِسرائیلؔ سے کہا ذرا آج خُداوند کی مرضی بھی تو دریافت کر لے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات