Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 9:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور جو کُچھ اُس نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سے جو یَردن کے اُس پار تھے یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سیحوؔن اور بسن کے بادشاہ عوج سے جو عستاراؔت میں تھا کِیا سب سُنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَورجو کچھ اُنہُوں نے یردنؔ کے مشرق میں امُوریوں کے دو بادشاہوں کے ساتھ کیا یعنی حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کے ساتھ جو عستاراتؔ میں حُکومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 और दरियाए-यरदन के मशरिक़ में रहनेवाले दो बादशाहों के साथ किया यानी हसबोन के बादशाह सीहोन और बसन के बादशाह ओज के साथ जो अस्तारात में रहता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اور دریائے یردن کے مشرق میں رہنے والے دو بادشاہوں کے ساتھ کیا یعنی حسبون کے بادشاہ سیحون اور بسن کے بادشاہ عوج کے ساتھ جو عستارات میں رہتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 9:10
13 حوالہ جات  

اور بسن کے بادشاہ عوج کی سرحد جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستاراؔت اور ادرعی میں رہتا تھا۔


لیکن حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن نے ہم کو اپنے ہاں سے گُذرنے نہ دِیا کیونکہ خُداوند تیرے خُدا نے اُس کا مِزاج کڑا اور اُس کا دِل سخت کر دِیا تاکہ اُسے تیرے ہاتھ میں حوالہ کر دے جَیسا آج ظاہِر ہے۔


یعنی جب اُس نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کو جو حسبونؔ میں رہتا تھا مارا اور بسنؔ کے بادشاہ عوجؔ کو جو عِستاراتؔ میں رہتا تھا ادرعیؔ میں قتل کِیا۔


بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سے جولاؔن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستاراؔت اور اُس کی نواحی۔


اور چودھویں برس کِدر لاعمرؔ اور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اور رفائِیمؔ کو عَستاراتؔ قرنیمؔ میں اور زُوزیوں کو ہام ؔمیں اور ایمیمؔ کو سوِی قریتیمؔ میں۔


اور مُوسیٰ نے قادِؔس سے ادُوم کے بادشاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ تیرا بھائی اِسرائیلؔ یہ عرض کرتا ہے کہ تُو ہماری سب مُصیبِتوں سے جو ہم پر آئِیں واقِف ہے۔


اور اُن سے یُوں کہنے لگی کہ مُجھے یقِین ہے کہ خُداوند نے یہ مُلک تُم کو دِیا ہے اور تُمہارا رُعب ہم لوگوں پر چھا گیا ہے اور اِس مُلک کے سب باشِندے تُمہارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔


اُنہوں نے اُس سے کہا تیرے خادِم ایک بُہت دُور مُلک سے خُداوند تیرے خُدا کے نام کے باعِث آئے ہیں کیونکہ ہم نے اُس کی شُہرت اور جو کُچھ اُس نے مِصرؔ میں کِیا۔


سو ہمارے بزُرگوں اور ہمارے مُلک کے سب باشِندوں نے ہم سے یہ کہا کہ تُم سفر کے لِئے اپنے ہاتھ میں توشہ لے لو اور اُن سے مِلنے کو جاؤ اور اُن سے کہو کہ ہم تُمہارے خادِم ہیں سو تُم اب ہمارے ساتھ عہد باندھو۔


اور آدھا جِلعاؔد اور عستاراؔت اور ادرؔعی جو بسن کے بادشاہ عوج کے شہر تھے یہ منسّی کے بیٹے مکِیر کی اَولاد کو مِلے یعنی مکِیر کی اَولاد کے آدھے آدمِیوں کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ مِلے۔


کیونکہ ہم نے سُن لِیا ہے کہ جب تُم مِصرؔ سے نِکلے تو خُداوند نے تُمہارے آگے بحرِ قُلزم کے پانی کو سُکھا دِیا اور تُم نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سِیحوؔن اور عوج سے جو یَردن کے اُس پار تھے اور جِن کو تُم نے بِالکُل ہلاک کر ڈالا کیا کیا کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات