Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 7:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ کنعانی اور اِس مُلک کے سب باشِندے یہ سُن کر ہم کو گھیر لیں گے اور ہمارا نام زمِین پر سے مِٹا ڈالیں گے۔ پِھر تُو اپنے بزُرگ نام کے لِئے کیا کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیونکہ کنعانی اَور اِس مُلک کے اَور لوگ یہ سُن کر ہمیں گھیر لیں گے اَور ہمارا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں گے۔ پھر آپ اَپنے عظیم نام کے لیٔے کیا کریں گے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 कनानी और मुल्क की बाक़ी क़ौमें यह सुनकर हमें घेर लेंगी और हमारा नामो-निशान मिटा देंगी। अगर ऐसा होगा तो फिर तू ख़ुद अपना अज़ीम नाम क़ायम रखने के लिए क्या करेगा?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کنعانی اور ملک کی باقی قومیں یہ سن کر ہمیں گھیر لیں گی اور ہمارا نام و نشان مٹا دیں گی۔ اگر ایسا ہو گا تو پھر تُو خود اپنا عظیم نام قائم رکھنے کے لئے کیا کرے گا؟“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 7:9
19 حوالہ جات  

مِصری لوگ یہ کیوں کہنے پائیں کہ وہ اُن کو بُرائی کے لِئے نِکال لے گیا تاکہ اُن کو پہاڑوں میں مار ڈالے اور اُن کو رُویِ زمِین پر سے فنا کر دے؟ سو تُو اپنے قہر و غضب سے باز رہ اور اپنے لوگوں سے اِس بُرائی کرنے کے خیال کو چھوڑ دے۔


اُنہوں نے کہا آؤ ہم اِن کو کاٹ ڈالیں کہ اِن کی قَوم ہی نہ رہے اور اِسرائیل کے نام کا پِھر ذِکر نہ ہو۔


اَے باپ! اپنے نام کو جلال دے۔ پس آسمان سے آواز آئی کہ مَیں نے اُس کو جلال دِیا ہے اور پِھر بھی دُوں گا۔


کاہِن یعنی خُداوند کے خادِم ڈیوڑھی اور قُربان گاہ کے درمِیان گِریہ و زاری کریں اور کہیں اَے خُداوند اپنے لوگوں پر رحم کر اور اپنی مِیراث کی تَوہِین نہ ہونے دے۔ اَیسا نہ ہو کہ دُوسری قَومیں اُن پر حُکُومت کریں۔ وہ اُمّتوں کے درمیان کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟


لیکن مَیں نے اپنے نام کی خاطِر اَیسا کِیا تاکہ میرا نام اُن قَوموں کی نظر میں جِن کے درمِیان وہ رہتے تھے اور جِن کی نِگاہوں میں مَیں اُن پر ظاہِر ہُؤا جب اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا ناپاک نہ کِیا جائے۔


تا اَیسا نہ ہو کہ جِس مُلک سے تُو ہم کو نِکال لایا ہے وہاں کے لوگ کہنے لگیں کہ چُونکہ خُداوند اُس مُلک میں جِس کا وعدہ اُس نے اُن سے کِیا تھا پُہنچا نہ سکا اور چُونکہ اُسے اُن سے نفرت بھی تھی اِس لِئے وہ اُن کو نِکال لے گیا تاکہ اُن کو بیابان میں ہلاک کر دے۔


مُوسیٰؔ نے خُداوند سے کہا تب تو مِصری جِن کے بِیچ سے تُو اِن لوگوں کو اپنے زورِ بازُو سے نِکال لے آیا یہ سُنیں گے۔


اَے مالِک اِسرائیلِیوں کے اپنے دُشمنوں کے آگے پِیٹھ پھیر دینے کے بعد مَیں کیا کہُوں!


اور خُداوند نے یشُوع سے کہا اُٹھ کھڑا ہو۔ تُو کیوں اِس طرح اَوندھا پڑا ہے؟


کیونکہ خُداوند اپنے بڑے نام کے باعِث اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اِس لِئے کہ خُداوند کو یِہی پسند آیا کہ تُم کو اپنی قَوم بنائے۔


اَے خُدا! جَیسا تیرا نام ہے وَیسی ہی تیری سِتایش زمِین کی اِنتہا تک ہے۔ تیرا دہنا ہاتھ صداقت سے معمُور ہے۔


اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نام کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔ اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دے۔


کیونکہ اُنہوں نے ایکا کر کے آپس میں مشوَرہ کِیا ہے۔ وہ تیرے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔


ہم کو نہیں! اَے خُداوند! ہم کو نہیں بلکہ تُو اپنے ہی نام کو اور اپنی شفقت اور سچّائی کی خاطِر جلال بخش۔


تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات