Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 7:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور عکن نے یشُوع کو جواب دِیا فی الحقِیقت مَیں نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کا گُناہ کِیا ہے اور یہ یہ مُجھ سے سرزد ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 عکنؔ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”یہ سچ ہے! مَیں نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کا گُناہ کیا ہے۔ مَیں نے یہ کیا:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 अकन ने जवाब दिया, “वाक़ई मैंने रब इसराईल के ख़ुदा का गुनाह किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 عکن نے جواب دیا، ”واقعی مَیں نے رب اسرائیل کے خدا کا گناہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 7:20
13 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ مَیں اپنی بدی کو ظاہِر کرُوں گا اور اپنے گُناہ کے باعِث غمگِین رہُوں گا۔


مَیں نے گُناہ کِیا کہ بے قُصُور کو قتل کے لِئے پکڑوایا اُنہوں نے کہا ہمیں کیا؟ تُو جان۔


وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہے کہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیا اور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔


اَے بنی آدمؔ کے ناظِر! اگر مَیں نے گُناہ کِیا ہے تو تیرا کیا بِگاڑتا ہُوں؟ تُو نے کیوں مُجھے اپنا نِشانہ بنا لِیا ہے یہاں تک کہ مَیں اپنے آپ پر بوجھ ہُوں؟


اُس نے کہا مَیں نے گُناہ تو کِیا ہے تَو بھی میری قَوم کے بزُرگوں اور اِسرائیلؔ کے آگے میری عِزّت کر اور میرے ساتھ لَوٹ چل تاکہ مَیں خُداوند تیرے خُدا کو سِجدہ کرُوں۔


ساؤُل نے سموئیل سے کہا مَیں نے گُناہ کِیا کہ مَیں نے خُداوند کے فرمان کو اور تیری باتوں کو ٹال دِیا ہے کیونکہ مَیں لوگوں سے ڈرا اور اُن کی بات سُنی۔


بلعاؔم نے خُداوند کے فرِشتہ سے کہا مُجھ سے خطا ہُوئی کیونکہ مُجھے معلُوم نہ تھا کہ تُو میرا راستہ روکے کھڑا ہے۔ سو اگر اب تُجھے بُرا لگتا ہے تو مَیں لَوٹ جاتا ہُوں۔


تب فرِعونؔ نے جلد مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کو بُلوا کر کہا کہ مَیں خُداوند تُمہارے خُدا کا اور تُمہارا گُنہگار ہُوں۔


اور وہ آپس میں کہنے لگے کہ ہم دراصل اپنے بھائی کے سبب سے مُجرِم ٹھہرے ہیں کیونکہ جب اُس نے ہم سے مِنّت کی تو ہم نے یہ دیکھ کر بھی کہ اُس کی جان کَیسی مُصِیبت میں ہے اُس کی نہ سُنی۔ اِسی لِئے یہ مُصِیبت ہم پر آ پڑی ہے۔


تب یشُوع نے عکن سے کہا اَے میرے فرزند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی تمجِید کر اور اُس کے آگے اِقرار کر۔ اب تُو مُجھے بتا دے کہ تُو نے کیا کِیا ہے اور مُجھ سے مت چِھپا۔


کہ جب مَیں نے لُوٹ کے مال میں بابل کی ایک نفِیس چادر اور دو سَو مِثقال چاندی اور پچاس مِثقال سونے کی ایک اِینٹ دیکھی تو مَیں نے للچا کر اُن کو لے لِیا اور دیکھ وہ میرے ڈیرے میں زمِین میں چِھپائی ہُوئی ہیں اور چاندی اُن کے نِیچے ہے۔


تب فرِعونؔ نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کو بُلوا کر اُن سے کہا کہ مَیں نے اِس دفعہ گُناہ کِیا۔ خُداوند صادِق ہے اور مَیں اور میری قَوم ہم دونوں بدکار ہیں۔


یہ تو بڑے داموں کو بِک کر غرِیبوں کو دِیا جا سکتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات