Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 4:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور لوگ پہلے مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو یَردن میں سے نِکل کر یرِیحُو کی مشرِقی سرحد پر جِلجاؔل میں خَیمہ زن ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 پہلے مہینے کے دسویں دِن لوگ یردنؔ سے نکل کر یریحوؔ کی مشرقی سرحد پر گِلگالؔ میں خیمہ زن ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 इसराईलियों ने पहले महीने के दसवें दिन दरियाए-यरदन को उबूर किया। उन्होंने अपने ख़ैमे यरीहू के मशरिक़ में वाक़े जिलजाल में खड़े किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اسرائیلیوں نے پہلے مہینے کے دسویں دن دریائے یردن کو عبور کیا۔ اُنہوں نے اپنے خیمے یریحو کے مشرق میں واقع جِلجال میں کھڑے کئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 4:19
18 حوالہ جات  

پِھر خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ آج کے دِن مَیں نے مِصرؔ کی ملامت کو تُم پر سے ڈُھلکا دِیا۔ اِسی سبب سے آج کے دِن تک اُس جگہ کا نام جِلجاؔل ہے۔


اَے میرے لوگو یاد کرو کہ شاہِ موآؔب بلق نے کیا مشورَت کی اور بِلعاؔم بِن بعور نے اُسے کیا جواب دِیا اور شِتّیِم سے جِلجاؔل تک کیا کیا ہُؤا تاکہ خُداوند کی صداقت سے واقِف ہو جاؤ۔


لیکن بَیت ایل کے طالِب نہ ہو اور جِلجاؔل میں داخِل نہ ہو اور بِیرسبع کو نہ جاؤ کیونکہ جِلجاؔل اسِیری میں جائے گا اور بَیت ایل ناچِیز ہو گا۔


بَیت اؔیل میں آؤ اور گُناہ کرو اور جِلجاؔل میں کثرت سے گُناہ کرو۔ ہر صُبح اپنی قُربانِیاں اور ہر تِیسرے روز دَہ یکی لاؤ۔


سموئیل نے کہا جَیسے تیری تلوار نے عَورتوں کو بے اَولاد کِیا وَیسے ہی تیری ماں عَورتوں میں بے اَولاد ہو گی اور سموئیل نے اجاج کو جِلجاؔل میں خُداوند کے حضُور ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا۔


پِھر وہاں سے وہ حد عکُور کی وادی ہوتی ہُوئی دبِیر کو گئی اور وہاں سے شِمال کی سمت چل کر جِلجاؔل کے سامنے سے جو اُدمیّم کی چڑھائی کے مُقابِل ہے جا نِکلی۔ یہ چڑھائی ندی کے جنُوب میں ہے۔ پِھر وہ حد عین شمس کے چشموں کے پاس ہو کر عین راجِل پُہنچی۔


پِھر یشُوع اور سب اِسرائیلی اُس کے ساتھ جِلجاؔل کو خَیمہ گاہ میں لَوٹے۔


تب جِبعوؔن کے لوگوں نے یشُوؔع کو جو جِلجاؔل میں خَیمہ زن تھا کہلا بھیجا کہ اپنے خادِموں کی طرف سے اپنا ہاتھ مت کھینچ۔ جلد ہمارے پاس پُہنچ کر ہم کو بچا اور ہماری مدد کر اِس لِئے کہ سب اموری بادشاہ جو کوہِستانی مُلک میں رہتے ہیں ہمارے خِلاف اِکٹّھے ہُوئے ہیں۔


اور چالِیسویں برس کے گیارھویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو مُوسیٰؔ نے اُن سب احکام کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے بنی اِسرائیل کے لِئے دِئے تھے اُن سے یہ باتیں کہِیں۔


وہ دونوں پہاڑ یَردنؔ پار مغرِب کی طرف اُن کنعانیوں کے مُلک میں واقِع ہیں جو جِلجالؔ کے مُقابِل مورہ کے بلُوطوں کے قرِیب مَیدان میں رہتے ہیں۔


اور جب وہ کاہِن جو خُداوند کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے تھے یَردن کے بِیچ میں سے نِکل آئے اور اُن کے پاؤں کے تلوے خُشکی پر آ ٹِکے تو یَردن کا پانی پِھر اپنی جگہ پر آ گیا اور پہلے کی طرح اپنے سب کناروں پر بہنے لگا۔


اور بنی اِسرائیل نے جِلجاؔل میں ڈیرے ڈال لِئے اور اُنہوں نے یرِیحُو کے مَیدانوں میں اُسی مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو شام کے وقت عِیدِ فَسح منائی۔


اور جب خُداوند ایلیّاہؔ کو بگولے میں آسمان پر اُٹھا لینے کو تھا تو اَیسا ہُؤا کہ ایلیّاہؔ الِیشع کو ساتھ لے کر جِلجاؔل سے چلا۔


اور وہ جِلجاؔل میں خَیمہ گاہ کو یشُوع کے پاس جا کر اُس سے اور اِسرائیلی مَردوں سے کہنے لگے ہم ایک دُور مُلک سے آئے ہیں۔ سو اب تُم ہم سے عہد باندھو۔


پِھر تُم یَردن پار ہو کر یرِیحُو کو آئے اور یرِیحُو کے لوگ یعنی اموری اور فرزّی اور کنعانی اور حتّی اور جِرجاسی اور حوّی اور یبُوسی تُم سے لڑے اور مَیں نے اُن کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا۔


اور تُو مُجھ سے پیشتر جِلجاؔل کو جانا اور دیکھ مَیں تیرے پاس آؤُں گا تاکہ سوختنی قُربانِیاں کرُوں اور سلامتی کے ذبِیحوں کو ذبح کرُوں۔ تُو سات دِن تک وہِیں رہنا جب تک مَیں تیرے پاس آ کر تُجھے بتا نہ دُوں کہ تُجھ کو کیا کرنا ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات