Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 3:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور جب یَردن کے پانی میں اُن کاہِنوں کے پاؤں کے تلوے ٹِک جائیں گے جو خُداوند یعنی ساری دُنیا کے مالِک کے عہد کا صندُوق اُٹھاتے ہیں تو یَردن کا پانی یعنی وہ پانی جو اُوپر سے بہتا ہُؤا نِیچے آتا ہے تھم جائے گا اور اُس کا ڈھیر لگ جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور جِس گھڑی ساری زمین کے خُدا یَاہوِہ کا عہد کا صندُوق اُٹھانے والے کاہِنوں کے قدم یردنؔ کے پانی میں پڑیں گے اُس وقت یردنؔ کا اُوپر سے بہتا ہُوا پانی تھم جائے گا اَور اُس کا ڈھیر لگ جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 फिर इमाम तमाम दुनिया के मालिक रब के अहद का संदूक़ उठाकर दरिया में जाएंगे। और ज्योंही वह अपने पाँव पानी में रखेंगे तो पानी का बहाव रुक जाएगा और आनेवाला पानी ढेर बनकर खड़ा रहेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 پھر امام تمام دنیا کے مالک رب کے عہد کا صندوق اُٹھا کر دریا میں جائیں گے۔ اور جوں ہی وہ اپنے پاؤں پانی میں رکھیں گے تو پانی کا بہاؤ رُک جائے گا اور آنے والا پانی ڈھیر بن کر کھڑا رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 3:13
13 حوالہ جات  

تیرے نتھنوں کے دَم سے پانی کا ڈھیر لگ گیا سَیلاب تُودے کی طرح سیدھے کھڑے ہو گئے اور گہرا پانی سمُندر کے بِیچ میں جم گیا۔


اُس نے سمُندر کے دو حِصّے کر کے اُن کو پار اُتارا اور پانی کو تُودہ کی طرح کھڑا کر دِیا۔


تُو اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر سمُندر سے ہاں بڑے سَیلاب سے پار ہو گیا۔


وہ سمُندر کا پانی تُودے کی مانِند جمع کرتا ہے۔ وہ گہرے سمُندروں کو مخزنوں میں رکھتا ہے۔


دیکھو ساری زمِین کے مالِک کے عہد کا صندُوق تُمہارے آگے آگے یَردن میں جانے کو ہے۔


تو تُم اُن کو جواب دینا کہ یَردن کا پانی خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے دو حِصّے ہو گیا تھا کیونکہ جب وہ یَردن پار آ رہا تھا تب یَردن کا پانی دو حِصّے ہو گیا۔ یُوں یہ پتّھر ہمیشہ کے لِئے بنی اِسرائیل کے واسطے یادگار ٹھہریں گے۔


تُو نے چشمے اور سَیلاب جاری کِئے۔ تُو نے بڑے بڑے دریاؤں کو خُشک کر ڈالا۔


اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔


کیونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔ اُس کا نام ربُّ الافواج ہے اور تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔ وہ تمام رُویِ زمِین کا خُدا کہلائے گا۔


اُس نے کہا یہ وہ دو ممسُوح ہیں جو ربُّ اُلعالمِین کے حضُور کھڑے رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات