Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 22:30 - کِتابِ مُقادّس

30 جب فِینحاؔس کاہِن اور جماعت کے امِیروں یعنی ہزار در ہزار اِسرائیلِیوں کے سرداروں نے جو اُس کے ساتھ آئے تھے یہ باتیں سُنِیں جو بنی رُوبِن اور بنی جد اور بنی منسّی نے کہِیں تو وہ بُہت خُوش ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 جَب فِنحاسؔ کاہِنؔ اَور قوم کے اُمرا نے جو اِسرائیلی برادریوں کے سربراہ تھے یہ سَب نے سُنا جو بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور بنی منشّہ نے کہاتھا تو وہ خُوش ہو گئے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 जब फ़ीनहास और इसराईली जमात के कुंबों के सरबराहों ने जिलियाद में रूबिन, जद और मनस्सी के आधे क़बीले की यह बातें सुनीं तो वह मुतमइन हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 جب فینحاس اور اسرائیلی جماعت کے کنبوں کے سربراہوں نے جِلعاد میں روبن، جد اور منسّی کے آدھے قبیلے کی یہ باتیں سنیں تو وہ مطمئن ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 22:30
11 حوالہ جات  

تب بنی اِسرائیل اِس بات سے خُوش ہُوئے اور بنی اِسرائیل نے خُدا کی حمد کی اور پِھر جنگ کے لِئے اُن پر چڑھائی کرنے اور اُس مُلک کو تباہ کرنے کا نام نہ لِیا جِس میں بنی رُوبِن اور بنی جد رہتے تھے۔


وہ یہ سُن کر چُپ رہے اور خُدا کی تمجِید کر کے کہنے لگے کہ پِھر تو بے شک خُدا نے غَیر قَوموں کو بھی زِندگی کے لِئے تَوبہ کی تَوفِیق دی ہے۔


نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔


یہ بات بادشاہ اور اُمرا کو پسند آئی اور بادشاہ نے ممُو کان کے کہنے کے مُطابِق کِیا۔


اور یہ بات بادشاہ اور ساری جماعت کی نظر میں اچّھی تھی۔


تب اکِیس نے داؤُد کو بُلا کر اُس سے کہا خُداوند کی حیات کی قَسم کہ تُو راست کار ہے اور میری نظر میں تیری آمد و رفت میرے ساتھ لشکر میں اچّھی ہے کیونکہ مَیں نے جِس دِن سے تُو میرے پاس آیا آج کے دِن تک تُجھ میں کُچھ بدی نہیں پائی تَو بھی یہ اُمرا تُجھے نہیں چاہتے۔


خُدا نے مِدیاؔن کے سردار عورؔیب اور زئیب کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا۔ پس تُمہاری طرح مَیں کر ہی کیا سکا ہُوں؟ جب اُس نے یہ کہا کہ تو اُن کا غُصّہ اُس کی طرف سے دِھیما ہو گیا۔


اور عیسوؔ نے یہ بھی دیکھا کہ کنعانی لڑکیاں اُس کے باپ اِضحاقؔ کو بُری لگتی ہیں۔


خُدا نہ کرے کہ ہم خُداوند سے باغی ہوں اور آج خُداوند کی پَیروی سے برگشتہ ہو کر خُداوند اپنے خُدا کے مذبح کے سِوا جو اُس کے خَیمہ کے سامنے ہے سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور ذبِیحہ کے لِئے کوئی مذبح بنائیں۔


تب الِیعزر کے بیٹے فِینحاس کاہِن نے بنی رُوبِن اور بنی جد اور بنی منسّی سے کہا آج ہم نے جان لِیا کہ خُداوند ہمارے درمِیان ہے کیونکہ تُم سے خُداوند کی یہ خطا نہیں ہُوئی۔ سو تُم نے بنی اِسرائیل کو خُداوند کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات