Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 22:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور بنی اِسرائیل نے الِیعزر کاہِن کے بیٹے فِینحاس کو بنی رُوبِن اور بنی جد اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے پاس جو مُلکِ جِلعاد میں تھے بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 چنانچہ بنی اِسرائیل نے الیعزرؔ کاہِنؔ کے بیٹے فِنحاسؔ کو گِلعادؔ کے مُلک میں بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کے پاس بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन पहले उन्होंने इलियज़र इमाम के बेटे फ़ीनहास को मुल्के-जिलियाद को भेजा जहाँ रूबिन, जद और मनस्सी का आधा क़बीला आबाद थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن پہلے اُنہوں نے اِلی عزر امام کے بیٹے فینحاس کو ملکِ جِلعاد کو بھیجا جہاں روبن، جد اور منسّی کا آدھا قبیلہ آباد تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 22:13
15 حوالہ جات  

جب فِینحاؔس بِن الِیعزر بِن ہارُون کاہِن نے یہ دیکھا تو اُس نے جماعت میں سے اُٹھ ہاتھ میں ایک برچھی لی۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الِیعزر کا بیٹا فِینحاؔس اُن دِنوں اُس کے آگے کھڑا رہتا تھا خُداوند سے پُوچھا کہ مَیں اپنے بھائی بِنیمِین کی اَولاد سے ایک دفعہ اَور لڑنے کو جاؤں یا رہنے دُوں؟ خُداوند نے فرمایا کہ جا۔ مَیں کل اُس کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الیعزرؔ نے فوطئیلؔ کی بیٹِیوں میں سے ایک کے ساتھ بیاہ کِیا۔ اُس سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا۔ لاوِیوں کے باپ دادا کے گھرانوں کے سردار جِن سے اُن کے خاندان چلے یِہی تھے۔


اگر تیرا بھائی تیرا گُناہ کرے تو جا اور خَلوت میں بات چِیت کر کے اُسے سمجھا۔ اگر وہ تیری سُنے تو تُو نے اپنے بھائی کو پا لِیا۔


ہر ایک کام مشوَرہ سے ٹِھیک ہوتا ہے اور تُو نیک صلاح لے کر جنگ کر۔


اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں نے بِنیمِین کے سارے قبِیلہ میں لوگ روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ یہ کیا شرارت ہے جو تُمہارے درمِیان ہُوئی؟


تو تُو دریافت اور خُوب تفتِیش کر کے پتا لگانا اور دیکھ اگر یہ سچ ہو اور قطعی یِہی بات نِکلے کہ اَیسا مکرُوہ کام تیرے درمیان کِیا گیا۔


یُوں مُوسیٰ نے ہر قبِیلہ سے ایک ہزار آدمِیوں کو جنگ کے لِئے بھیجا اور الِیعزر کاہِن کے بیٹے فِینحاؔس کو بھی جنگ پر روانہ کِیا اور مَقدِس کے ظرُوف اور بُلند آواز کے نرسِنگے اُس کے ساتھ کر دِئے۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الِیعزر نے رِحلت کی اور اُنہوں نے اُسے اُس کے بیٹے فِینحاس کی پہاڑی پر دفن کِیا جو اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں اُسے دی گئی تھی۔


اور بنی رُوبن اور بنی جد کے پاس چَوپایوں کے بُہت بڑے بڑے غول تھے۔ سو جب اُنہوں نے یَعزیر اور جِلعاد کے مُلکوں کو دیکھا کہ یہ مقام چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّے ہیں۔


اور فِینحاؔس بِن الیِعزر اِس سے پیشتر اُن کا سردار تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔


بِن ابِیسُوؔع بِن فِینحاؔس بِن الِیعزر بِن ہارُونؔ سردار کاہِن۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات